
نئی دہلی ،13ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند، گونڈا یونٹ کے زیر اہتمام ذکریا مسجد میں درس قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر محمدیامین نے سورہ نوح کی آخری پانچ آیات کا ترجمہ اور تشریح پیش کی۔ انہوں نے قرآنِ مجید کی ان آیات کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع، توبہ، ایمان کی پختگی اور دعوتِ حق کے تقاضوں کو واضح کیا۔
ڈاکٹر محمد یقین نے بیان کیا کہ قرآن انسان کو صرف عبادات تک محدود نہیں رکھتا بلکہ اسے اپنی زندگی، کردار اور معاشرے کی اصلاح کے لیے عملی جدوجہد کی دعوت دیتا ہے۔ سورہ نوح کی آخری آیات میں حضرت نوحعلیہ السلام کی دعا اور اپنی قوم کے مسلسل انکار کے پس منظر سے یہ سبق ملتا ہے کہ داعی کو حق کی دعوت میں اخلاص، صبر اور استقامت کے ساتھ اپنا فریضہ انجام دینا چاہیے۔
درس کے دوران آیات کے مفہوم کو موجودہ حالات سے جوڑتے ہوئے قرآن کی انقلابی اور اصلاحی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام میں جماعتِ اسلامی کے کارکنان اور دیگر متعلقین سمیت بڑی تعداد میں افراد موجود رہے اور شرکاء نے درسِ قرآن سے استفادہ کیا۔
No Comments: