Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ابو الفضل شاہین باغ مین روڈ نالہ کورڈہونے کا کام شروع ہونے سے پہلے ہی سیاست عروج پر

کانگریس کونسلر اریبہ خان نے نالہ کورڈ کرنے کےلئے 4کروڑ کا بجٹ منظور کرانے کامحض اعلان کیا

خاتون کانگریس لیڈر ایڈووکیٹ عارفہ خانم اور شہزاد علی نے کونسلر کے کریڈٹ لینے کی مذمت کی
ایک نے کہا جو ہورہا ہے ہائی کورٹ کے حکم کی وجہ سے ،دوسرے کا کہناہے ان کے احتجاج کا نتیجہ
ایم ایل اے امانت اللہ خان نے متاثرہ خاندان کو دیے ڈھائی لاکھ ،آپ لیڈرو ں کابی جے پی پر حملہ

نئی دہلی ،13ستمبر (میرا وطن نیوز )
گزشتہ دنوں اوکھلا اسمبلی حلقہ کے جسولہ گاﺅں میں کھلے نالے میں 15سالہ ایک لڑکے کے ڈو بنے کے بعد سیاست عروج پر پہنچ گئی تھی ،جس کا آغاز پچھلے سال ابو الفضل انکلیو اور شاہین باغ مین روڈ کے در میان شاہین باغ قبرستان اور پولیس چوکی پر نالہ اوور فلو ہونے پراس کا گندا پانی اس اہم سڑک پر آنے
کے بعد احتجاجی مظاہرے سے ہی ہوگیا تھا۔اس مدت کار میں شاہین 40فٹہ روڈ کے ساتھ حلہ کے کئی علاقوں میں حادثے بھی سرخیوں میں رہے۔حالانکہ ترقیاتی کاموں کرائے جانے اور نہیں کرائے جا نے کو لے کر منتخب نمائندے اور اپوزیشن لیڈر ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے ہیں ۔بہر حال گزشتہ روز ابو الفضل انکلیو شاہین باغ مین روڈ نالہ کورڈ کرانے کے محض اعلان کئے جانے پر اس بار کر یڈٹ لینے کی سیاست شروع ہوگئی ۔
قابل ذکر ہے کہ جسولہ نالہ حادثہ کے بعد وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے حکم پر ایک جے ی کو معطل کردیا گیا تھا ۔جبکہ بچے کے متاثرہ خاندان کو 5 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا تھا ۔اس کے بعد مقامی سطح پر یہ آواز اٹھنے لگی کہ حلقہ میں تمام اوپن نالوں پر لوہے کی جعلی لگائی جائے یا دیوار تعمیر کرائی جائے یا مکمل کورڈ کیا جائے۔فی الحال جسولہ نالہ کے تعلق سے مقامی کونسلر نیتو منیش چودھری کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے لیکن گزشتہ روز ابو الفضل انکلیو کی کونسلر اریبہ خان نے اپنے والد سابق ایم ایل اے آصف محمد خان کے ساتھ کچھ یو ٹوبر کو بائٹ دی کہ ابو الفضل انکلیو شاہین باغ نالہ کورڈ کرنے کے لئے 4کروڑ کا بجٹ انہوں نے ایم سی ڈی سے پاس کرایا ہے۔
کانگریسی کونسلراریبہ خان کے ذریعہ یو ٹوبر کو بیان دیے جانے اور سوشل میڈیا پر پمپلیٹ شیئر کئے جانے کے بعد کانگریس ،بی جے پی اور آپ کے لیڈروں کے بیان آنے شروع ہوگئے ۔کانگریس کی خاتون کی ایک سینئر لیڈر ایڈووکیٹ عارفہ خانم نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کونسلر اریبہ خان محض خیالی کریڈٹ لے رہی ہیں جبکہ مذکورہ نالہ کورڈ کرنے کے لئے ہائی کورٹ ایم سی ڈی کو بہت پہلے ہی حکم دے چکی جب اس علاقے کانالہ اوور فلو ہونے کے خلاف احتجاج ہوا تھا اور ایک تصویر اخبار میں شائع ہونے پرعدالت نے خودنوٹس لیا تھا ۔حالانکہ تب کونسلر صاحبہ اوران کے والد سابق ایم ایل اے آصف محمد خان کا کہنا تھا یہ نالہ ایم سی ڈی کے تحت نہیں آتا ہے ۔
ایک دیگر مقامی شخص شہزاد علی جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ ابو الفضل شاہین باغ مین روڈ پر قبرستان کے
کے عین مقابل نالہ اوور فلو کر گندا پانی سڑک پر آنے کے خلاف 21دن تک دھرنہ دیا تھا ،ان کا کہنا ہے کہ ایم سی ڈی نے ان کی کوششوں کے بعد ہی یہ بجٹ پاس کیا ہے ۔حالانکہ انہیں بی جے پی کا کارکن بھی بتایا جاتا ہے اور اس دھرنے میں بی جے پی کے لوگ بھی شامل تھے ۔ایم سی ڈی سے چار کروڑ کا بجٹ منظور ہونے پرآج بھی شہزاد علی اور ا ن کی ٹیم اسی مقام پر گئی اور بجٹ پاس ہونے پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوا اور سبھی کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔
حالانکہ گزشتہ دنوں مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان نے آپ کے دہلی صدر سوربھ بھارد واج اور پا رٹی کے ایم ایل اے کلدیپ کمار سمیت پارٹی کارکنان کے ہمراہ اپنی طرف سے جسولہ نالہ میں متا ثر ہ بچے کے خاندن کو ڈھائی لاکھ روپے تعاون کے طور پر سونپی ۔آپ لیڈروں نے وزیر اعلیٰ پر الزام لگایا کہ یہ نالہ ایم سی ڈی کے تحت نہیں ہے جل بورڈ کا ہے اور ایم سی ڈی انجینئر کے بجائے جل بو رڈ کے افسرا ن پر کارروائی جاتی ۔ان کا کہنا تھا اعلان شدہ پانچ لاکھ کی رقم ابھی تک وزیر اعلیٰ کی طرف سے مہیا نہیں کرائی گئی ہے ۔جبکہ وہ متاثرہ خاندان کی آگے بھی جتنی مدد ہوسکے گی کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *