Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

فصیل بند شہر میںرات کے 11 بجے تک بازار بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند

شہر میںامن و قانون کی صورتحال پر وفد کی ڈپٹی پولیس کمشنرسے ملاقات

نئی دہلی، 11 جون(میرا وطن نیوز )
فصیل شہر کے علاقوں میں امن و قانون کی صورتحال، ٹریفک نظم و نسق، تجاوزات، غیر قانونی سرگرمیوں اور عوامی تحفظ سے متعلق مختلف مسائل پر جمعرات کو ایک نمائندہ وفد نے سینٹرل ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنر پولیس روہت راجبیر سے ملاقات کرکے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وفد میں سابق کونسلرراکیش کمار، سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی، چھتہ لال میاں کے سماجی کارکن نعیم ملک، دانش، آفتاب ملک ، شمس الدین اور دیگر شہری شامل تھے۔ اس موقع پر سینٹرل ڈسٹرکٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس پرشا نت چودھری بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے فصیل شہر کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی بھیڑ، رات کے وقت سرگرمیو ں، ٹریفک کی بے ترتیبی، غیر قانونی پارکنگ اور مقامی باشندوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔وفد نے بالخصوص سب ڈویڑن دریا گنج میں رات گئے تک چلنے وا لے بازاروں اور تجارتی سرگرمیوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کو سراہا۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ رات 11 بجے تک بازار بند کرانے کی مہم سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، غیر ضروری بھیڑ پر قابو پانے میں مدد ملی ہے اور مقامی باشندوں کو راحت حاصل ہوئی ہے۔
سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے کہا کہ فصیل شہر جیسے گنجان آباد علاقوں میں امن و قانو ن برقرار رکھنے کے لیے پولیس انتظامیہ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور سو ل سوسائٹی کے درمیان مسلسل رابطہ اور مکالمہ عوامی مسائل کے مو ¿ثر حل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ سابق کونسلر راکیش کمار نے بھی پولیس انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تاجر وں، مقامی باشندوں اور انتظامیہ کے درمیان توازن قائم کرکے علاقے میں نظم و نسق کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس روہت راجبیر نے وفد کی جانب سے اٹھائے گئے تمام نکات کو غور سے سنا اور مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل ڈسٹرکٹ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کے مو ¿ثر نفاذ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی علاقائی مسائل کو باریکی سے جاننے کے لئے ڈسٹرکٹ کے سبھی سب ڈویز نوں میں الگ الگ میٹنگ کر جائزہ لیں گے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور اس با ت پر اتفا ق کیا گیا کہ مستقبل میں بھی عوام اور پولیس انتظامیہ کے درمیان رابطے اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *