
نئی دہلی،14ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند لکشمی نگر یونٹ کے زیر اہتمام للتا پارک میں ہفتہ وار درس قرآن کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پروگرام میں امیرمقامی فلاح الدین فلاحی، سرکل ناظم شہریوز رضا(اےس ٹی رضا)، اطہرحسین انصار ی، مسرور عالم، ثناءاللہ فاروقی، ثناءاللہ تعمیری، علیم الدین اور مشرا جی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد قرآنِ مجید کی تعلیمات کو سمجھنے اور انہیں عملی زندگی سے مربوط کرنے کی طرف توجہ دلانا تھا۔
درسِ قرآن پیش کرتے ہوئے صلاح الدین احمد نے سورہ بقرہ کی آیات 50 تا 55 کا ترجمہ اور تفصیلی تفسیر بیان کی۔ انہوں نے ان آیات کی روشنی میں بنی اسرائیل پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے کیے گئے بے شمار احسانات، انہیں فرعون کے ظلم و ستم سے نجات دلانے، سمندر کو چیر کر راستہ بنانے اور فرعون و اس کے لشکر کو غرق کرنے کے واقعے پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے اختتام پر شرکاءنے قرآنِ کریم کی تعلیما ت کو سمجھنے، ان پر غور کرنے اور اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہفتہ وار درسِ قرآن کی اس نشست نے شرکاءکو قرآن کے پیغام سے وابستہ ہونے اور اپنی زندگی کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا۔
No Comments: