Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مدھیہ پردیش کے ضلع بالاگھاٹ میں30سے زائد قبائلی بچوں کا انتقال

صحت عامہ کے نظام میں فوری اصلاحات کی ضرورت: پروفیسر سلیم انجینئر

نئی دہلی،14ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے مدھیہ پردیش کے ضلع بالاگھاٹ میں متعدی بیماریوں کے پھیلنے سے 30 سے زائد قبائلی بچوں کی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ دور دراز قبائلی علاقوں میں صحت عامہ، ویکسینیشن، غذائیت اور صحت کے نظام میں موجود سنگین خامیوں کو اجاگر کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے۔
پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ بعض گا ¶ں میں بچوں کی اموات کے بعد ہی انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کی اطلاعات ہیں۔ آشا کارکنوں کی خالی اسامیوں، طبی عملے کی کمی اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث بچوں کے گھروں میں ہی دم توڑ دینے کی اطلاعات سرکاری صحت عا مہ کے نظام پر سنگین سوالات اٹھاتی ہیں۔
سلیم انجینئر نے کہا کہ بالاگھاٹ میں آشا کارکنوں کی 72 خالی اسامیوں میں سے 48 بیرسا بلاک میں ہیں۔ اس صورت حال کا شفاف جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ صرف ذمہ داری طے کرنے کے لیے نہیں بلکہ یہ بھی سمجھنے کے لیے کہ سسٹم کہاں ناکام ہوا اور یہ کہ مستقبل میں ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہونے پائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *