Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

چاندنی چوک ،بلیماران ،مٹیا محل اور صدر بازار اسمبلی حلقوں کی سڑکیں ہوچکی ہیں خستہ حال

آپ کے ایم ایل اے پنردیپ ساہنی ،عمران حسین ،آل محمد اقبال اور سوم دت کوکوئی فکر نہیں

قطب روڈ، صدر بازار،پہاڑی دھیرج سمیت نصف درجن سے زائد سڑکوں پر لوگوں کا چلنا دوبھر
وزیر اعلیٰ ان چاروں حلقوں کا اچانک کریں معائنہ ،دہلی بھاجپا ترجمان پروین شنکرکپور نے لکھا خط

نئی دہلی، 5 جولائی(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے وزیر اعلی ریکھا گپتا کو خط لکھ کر فوری چاندنی چوک، بلیما ران، مٹیا محل اور صدر بازار اسمبلی حلقوں کی اہم سڑکوں کا فوری طور پر اچانک معائنہ کریں۔ انہوں نے سڑکوں کی خستہ حالی اور ان پر بڑھتے ہوئے تجاوزات کے جواب میں مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر پروین شنکر کپورنے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے ان چاروں حلقوں یعنی چاندنی چو ک(پنر دیپ سنگھ ساہنی)، بلیمارن(عمران حسین )، مٹیا محل(آل محمد اقبال ) اور صدر بازار(سوم د ت) کی نمائندگی کرتے ہیں اور مقامی کونسلروں کی اکثریت بھی اے اے پی سے تعلق رکھتی ہے۔ ان کی سیاسی سرپرستی میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات بڑھ رہی ہیں، اس کے باوجود یہ آپ ایم ایل اے اور کونسلر مرکزی سڑکوں کی دیکھ بھال کے لیے کوئی فکر نہیں کرتے ہیں،جس کی وجہ سے پرانی دہلی کے عوام خاصہ پریشان ہے۔
دہلی بی جے پی کے ترجمان نے مزید الزام لگایا کہ یہ آپ ایم ایل اے اور کونسلر ایک مخصوص کمیونٹی کی آبادی والے گلیوں اور محلوں کی دیکھ بھال اور صفائی پر توجہ دیتے ہیں لیکن ہندو آبادی والے اہم سڑکوں اور محلوں کی ترقی کو نظر انداز کرتے ہیں۔اے اے پی ایم ایل اے کی لاپرواہی اور ملی بھگت کی وجہ سے، بڑی سڑکیں—جیسے ایس پی مکھرجی مارگ، کھاری باولی، چاوڑی بازار، سیتارام بازار، شردھانند مار گ ، قطب روڈ، صدر بازار، اور پہاڑی دھیرج مارگ— خستہ حال حالت میں ہیں۔آپ کے ایم ایل ایز اور کونسلروں کی عوام تئیں بے رخی سے تمام حدیں پار ہوچکی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *