Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میٹرو کے ارپن مراکز میں 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع

27 ہزار روپے کے مصنوعات فروخت،وزیر اعلی نے جانکاری دی

نئی دہلی، 13 ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی میٹرو کے دس ارپن مراکز میں لوگوں نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کرائے ہیں۔ ان پرانے کپڑوں سے تیار کی جانے والی مختلف مصنوعات کی فروخت کے ذریعے ان مراکز نے اب تک 27,036 روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔
وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ31 اگست تک 10 ارپن مراکز میں مجموعی طور پر 3,940 افراد نے 41,181.59 کلوگرام کپڑے جمع کرائے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 9,861.40 کلوگرام کپڑے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اسپتال مرکز پر جمع ہوئے، جبکہ شالیمار باغ مرکز پر 9,761.03 کلوگرام کپڑے جمع کیے گئے۔
اسی طرح پنجابی باغ ویسٹ میں 6,534.98 کلوگرام اور شاہدرہ میں 6,386.08 کلوگرام کپڑے جمع ہوئے۔ مایور وہار-1 میں 5,189.40 کلوگرام، حوض خاص میں 1,680.70 کلوگرام، دوارکا-ککرولا میں 689.40 کلوگرام، مالویہ نگر میں 467.40 کلوگرام، لاجپت نگر میں 395.70 کلوگرام اور موہن اسٹیٹ میں 215.50 کلوگرام کپڑے جمع کیے گئے۔ان میں سے پانچ مراکز 3 اگست کو شروع کیے گئے تھے، جبکہ دیگر مراکز 12 اور 17 اگست کو فعال ہوئے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ارپن مراکز پر جمع ہونے والے کپڑوں کو مختلف زمروں میں تقسیم کرکے ان کے استعمال کے مطابق آگے بھیجا جا رہا ہے۔ موصولہ سامان کا ایک حصہ دوبارہ استعمال اور اپ سائیکلنگ کے لیے الگ کیا گیا، جبکہ بڑی مقدار ری سائیکلنگ کے لیے بھیجی گئی۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 4,266 کلوگرام مواد کو دوبارہ استعمال یا اپ سائیکلنگ کے لیے، جبکہ 29,424 کلوگرام کو ری سائیکلنگ کے لیے الگ کیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *