
نئی دہلی14ستمبر ( میرا وطن نیوز ) ہیلنگ ہینڈز چیریٹیبل ٹرسٹ اور دی کوریج کے زیراہتمام مفت طبی کیمپ اور دہلی رائزنگ ایوارڈ 2026 کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد اعظمی میڈیکل سینٹر، ابوالفضل، اوکھلا، نئی دہلی میں کیا گیا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔طبی کیمپ کے دوران مریضوں کو ڈاکٹروں سے مفت طبی مشاورت، شوگر ٹیسٹ، تھائرائیڈ (ٹی ایس ایچ) ٹیسٹ، ہیموگلوبن ٹیسٹ، آنکھوں کی جانچ اور ای سی جی سمیت متعدد اہم طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
اس کے علاوہ ایل ایف ٹی، کے ایف ٹی، ٹی ایس ایچ اور لپڈ پروفائل کی جانچ 200 روپے فی ٹیسٹ، ایم آر آئی 2000 روپے اور الٹراساؤنڈ (یو ایس جی) 600 روپے میں دستیاب تھا۔ تمام تشخیصی جانچ پر 50 فیصد رعایت بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ سرجری کی سہولیات بھی انتہائی مناسب قیمتوں پر دستیاب رہیں۔
اس موقع پر مختلف شعبہ ٔحیات سے تعلق رکھنے والی متعدد سیاسی و سماجی، صحافیوں اور دیگر شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دہلی رائزنگ ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا۔
اعظمی میڈیکل سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضمیر اعظمی نے تمام شرکاء، مہمانوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب پروگرام کو اجتماعی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔
منتظمین نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اور طبی پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی خدمت کی جانب ایک مثبت اور قابل تقلید قدم قرار دیا۔
No Comments: