Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی فسادمعاملہ: بھجن پورہ پٹرول پمپ تشدد معاملے میں5 افراد قصوروار قرار

عدالت نے ان ملزمین کو پٹرول پمپ پر آتش زنی کے الزامات سے کیابری

نئی دہلی، 14 ستمبر (میرا وطن نیوز)
کڑکڑڈوما عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے وا لے فسادات کے دوران بھجن پورہ کے ایک پٹرول پمپ پر ہوئے تشدد کے معاملے میں پانچ افراد کو قصوروار قرار دیا ہے۔ تاہم عدالت نے ان ملزمین کو پٹرول پمپ پر آتش زنی کے الزامات سے بری کر دیا۔
عدالت نے عارف، محمد خالد، عبدالستار، تنویر علی اور حنین کو قصوروار قرار دیا۔ عدالت نے انہیں بھارتی نیائے سنہتا قانون کی دفعات 147، 148، 152، 186 اور 353 کے تحت قصوروار ٹھہرایا۔عدا لت نے کہا کہ استغاثہ نے یہ الزام ثابت کر دیا ہے کہ مذکورہ ملزمین ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکارو ں پر حملہ کرنے والے ہجوم کا حصہ تھے۔ حملے کے بعد پولیس اہلکار کسی طرح پٹرول پمپ کی دیوار پھاند کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
دہلی پولیس کے مطابق 24 فروری 2020 کو اطلاع ملی تھی کہ بھجن پورہ تھانہ علاقے کے تحت جمنا وہار سروس روڈ پر ’دہلی ڈیزلز‘ نامی پٹرول پمپ پر بڑی تعداد میں ہجوم جمع ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے دیکھا کہ وہاں تقریباً 100 سے 150 افراد جمع تھے۔ یہ تمام افراد چاند باغ علاقے سے سڑک پار کرکے وہاں پہنچے تھے اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
اس معاملے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے 26 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرائے تھے، جن میں سے عدالت نے آٹھ افراد کے بیانات پر اعتماد کیا۔ ان میں پانچ پولیس اہلکار اور باقی پٹرول پمپ کے ملازمین تھے۔ عدالت کے مطابق ان تمام گواہوں کے بیانات ایک دوسرے سے متصادم نہیں تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *