
اسکو ل کو ٹیک اوور کرنے کی تجویز،انتظامیہ پرکارروائی کا حکم :وزیر تعلیم
اسکول کو جواب جمع کرانے کےلئے سات دن کا وقت دیا گیا ہے
بچوں کی حفاظت اور وقار کے بارے میں کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں
نئی دہلی ،19جولائی (میرا وطن نیوز )
دہلی سرکار نے جنک پوری کے ایک پرائیویٹ اسکول کی انتظامیہ کو بچوں کی حفاظت سے متعلق سنگین لاپرواہی، غیر قانونی برانچ چلانے اور بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں وجہ بتاو ¿ نوٹس جاری کیا ہے۔
وزیر تعلیم آشیش سود نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسکول کے انتظامی ٹرسٹ اور اس کے عہدیداروں کے خلاف قانونی دفعات کے مطابق سخت کارروائی کریں۔ اسکول کو اپنا موقف پیش کرنے کے لیے سات دن کی مہلت دی گئی ہے۔ مقررہ مدت میں تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں فوری طور پر مجوزہ سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ دہلی سرکار بچوں کی حفاظت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرتی ہے۔ ’ان لوکو پیر نٹس‘ کے اصول کے تحت، ایک اسکول قانونی اور اخلاقی طور پر ہر بچے کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔ اگر کوئی ادارہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے سنگین واقعے کو چھپاتا ہے، رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں غیر قانونی طور پر برانچ چلاتا ہے اور اسکول کے فنڈز کا غلط استعمال کرتا ہے تو سرکار خاموش تماشائی نہیں بنے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو اسکول کی انتظامیہ کو اپنے قبضے میں لینے اور اس کی زمین کا لیز منسو خ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
معائنے کے دوران اہم خلاف ورزیوں کا انکشاف: ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی مختلف کمیٹیوں کے ذریعے کی گئی ایک تفصیلی انکوائری نے اسکول میں انتظامی، مالی اور بچوں کی حفاظت سے متعلق سنگین خامیوں کا پردہ فاش کیا۔
بچوں کے جنسی استحصال کے واقعے کو چھپانا: 30 اپریل 2026 کو پری پرائمری ونگ میں نرسری کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا ایک مبینہ واقعہ پیش آیا۔ اسکول انتظامیہ اس کی اطلاع ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو دینے میں ناکام رہی، باوجود اس کے کہ ایسا کرنے کے لیے ضروری ہیں۔
No Comments: