Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دیو سماج مارڈن پبلک اسکول میں سالانہ تقریب میںطلبہ طالبات اعزاز سے سرفراز

آٹھویں کلاس میں اول پوزیشن لانے پر طالبہ یسریٰ رضوان کو اعزاز سے نوازا گیا

نئی دہلی ،10ستمبر (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی واقع دیو سماج ماڈرن پبلک اسکول، سکھ دیو وہار میں (InvestitureCeremony)سالانہ سرمایہ کاری تقریب منعقد ہوئی، جس میں نیو فرینڈس کالو نی تھانے کے ایس ایچ اونے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پردیو سماج کے ڈائریکٹر منوج مدان، پرنسپل ونیتا بھاردواج اور اسکول کے فاﺅنڈر ممبر نے ان کا استقبال کیا۔
اس تقریب میں اسکول کی ہر کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کواعزازات سے نوا ز ا گیا۔اس دوران یسریٰ رضوان کو اپنی کلاس (آٹھویں جماعت) میں اول آنے پر اعزاز سے نوازا گیا اور انہیں ’کلاس منیجمنٹ کا خطاب دیا گیا۔ کلاس ٹیچر انجلی دوا نے یسریٰ کی حوصلہ افزائی اور ان کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل ہر کلاس میں اول پوزیشن حاصل کرتی رہی ہیں۔
اس موقع پر اسکول ڈائریکٹر منوج مدان نے طالبات کی مسلسل کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مستقبل میں یسریٰ رضوان کی طرح دیگر طالبات بھی اپنے والدین کا نام روشن کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ یسریٰ کی محنت و لگن کا نتیجہ ہے کہ کلاس میں یا تو اول آرہی ہیں یا پھر ٹاپ کر رہی ہیں ۔ان کے والد سید رضوان علی اور حنا رضوان نے بیٹی کی کارکردگی پر اطمنان کا اظاہر کیا اور اس کے بہتر مستقبل کے لئے دعا کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *