
مہلوکین میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں
نئی دہلی، 3 مئی (میرا وطن نیوز)
راجدھانی کے وویک وہار فیز 1 میں واقع ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں اتوار کی صبح شدید آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دیگر شخص شدید طور پر جھلس گیا۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے نوافراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندہ جل گئے۔
پولیس کے مطابق دوسری منزل پرپیچھے والے فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآ مد ہوئی ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت اروند جین (60)، ان کی بیوی انیتا جین (58)، بیٹا نشانت جین (35)، بہو آنچل جین (33) اور ڈیڑھ سالہ پوتے ماسٹر آکاش جین کے طور پر ہوئی ہے۔ شیکھا جین (45) کی لاش پہلی منزل سے برآمد ہوئی۔ تیسری منزل سے ایک اور خاندان کے تین افراد کی لاشیںبرآمد ہوئیں، جن کی شناخت نتن جین (50)، ان کی بیوی شیلی جین (48) اور بیٹے سمیک جین (25) کے طور پر ہوئی ہے۔ نوین جین (48) جو اس حادثے میں جھلس کر زخمی ہوئے تھے، کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت کے بارے میں فی الحال تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق، وویک وہار پولیس اسٹیشن کو صبح تقریباً 3:48 بجے آگ لگنے کے بارے میں پی سی آر کال موصول ہوئی۔ کال موصول ہونے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں، دیگر ٹیموں کے سا تھ، فوری طور پر جائے وقوعہ (مکان نمبربی -13، وویک وہار فیز-1)پر پہنچیں ۔ دوسری، تیسری اور چوتھی منزل پر آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے۔ فائر فائٹرز اور پولیس نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کیا، آگ میں پھنسے تقریباً 10-15 لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں کو بھیجا گیا تھا۔ فی الحال آگ بجھا دی گئی ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے ترجمان اے کے ملک کے مطابق اس واقعے میں9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آگ عمارت کے چھ فلیٹوں میں رکھی گھریلو اشیاءسے پھیلی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران مختلف منزلوں سے 9 جلی ہوئی لاشیں نکال لی گئیں۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ یا دیگر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے لگی ہو سکتی ہے ۔ اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے تفصیلی تفتیش جاری ہے۔ پولیس عمارت کے فائر سیفٹی سسٹم، باہر نکلنے کے راستوں اور تعمیراتی معیارات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ حادثے کے بعد پورا علاقہ سوگ میں ڈ و با ہوا ہے۔
ایل جی نے وویک وہار آتشزدگی کے متاثرین کو فوری امداد کی ہدایت دی
وویک وہار کی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسو سنا ک:وزیر اعلیٰ
مرکزی وزیرمملکت اورریاستی بھاجپا صدر کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات
نئی دہلی، 3 مئی (میرا وطن نیوز)
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے وویک وہار آتشزدگی کے سانحہ کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور جلد از جلد امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاو ¿نٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں آتشزدگی کے اس واقعہ سے کافی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے آتشزدگی میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
ایل جی نے افسروں کو زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرہ لوگوں کو فوری راحت اور امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی فائر سروس کے اہلکار اور ایمرجنسی ٹیمیں صورتحا ل پر قابو پانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ایل جی نے اس مشکل وقت میں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کے لیے طاقت کی دعا کی۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ایکس پر لکھا ہے کہ وویک وہار کی ایک عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسو سنا ک ہے۔ مجھے اس حادثے میں9 جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اس وقت قریبی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ۔ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اس مشکل وقت کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
مشرقی دہلی سے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا نے دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا اور دیگر کے ساتھ وویک وہار میں واقع اس گھر کا دورہ کیا جوآج صبح آگ لگنے سے تباہ ہو گیا تھا ۔انہوں نے تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے تینوں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جی ٹی بی اسپتال میں داخل زخمی متاثرہ کی بھی عیادت کی۔ وہاں کے ڈاکٹروں سے بات کرنے کے بعد انہو ں نے مریض کو ٹراما سینٹر منتقل کرنے کا کامیابی سے انتظام کیا۔انہوںنے کہا کہ جو واقعہ سامنے آیا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔
No Comments: