Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آپ کے وفد کی وویک وہار آتشزدگی کے متاثرین سے ملاقات

پالم میں پیش آئے حادثے سے ریکھا گپتا سرکار نے سبق نہیں لیا

نئی دہلی، 3مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے شاہدرہ ضلع کے ویوک وہار میں واقع ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت میں لگی خوفناک آگ کے نتیجے میں 9افراد کی موت اور متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کے واقعے کو انتہائی افسوسنا ک اور دل دہلا دینے والا قرار دیا ہے۔ اس المناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی آپ کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی سنجیو جھا اور کلدیپ کمار کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے اسپتال جا کر زیر علاج زخمیوں سے ملاقات کی۔
وفد نے اس کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کر کے مقامی لوگوں سے حادثے کی تفصیلات حاصل کیں۔ پار ٹی نے اس واقعے کا ڈیڑھ ماہ قبل پالَم میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے سے موازنہ کرتے ہو ئے ر یکھا گپتا سرکارکو کم از کم اب سبق لے کر ٹھوس اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *