
نئی دہلی،3مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی کے جعفرپور گا ¶ں میں محض بہاری ہونے کی بنیاد پر ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کرنے کے واقعے کے خلاف اتوار کو عام آدمی پارٹی کے پوروانچل ونگ نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی رہائش گاہ کے باہر ز بردست احتجاج کیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں موجود کارکنان نے ہاتھوں میں میں پوروانچلی ہوں، ڈ روں گا نہیں، بھاگوں گا نہیں کے پوسٹر اٹھا کر بی جے پی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ساتھ ہی متاثرہ خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ، خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت اور ملزم پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
آپ لیڈروں نے کہا کہ حال ہی میں ایک نوجوان کو صرف اس لیے پولیس اہلکار نے قتل کر دیا کیونکہ وہ بہار کا رہنے والا تھا۔ بی جے پی سرکار میں ملک کی راجدھانی دہلی ایک عدم بردا شت والا شہر بنتا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ دہلی میں پوروانچل کے لوگوں کے خلا ف بڑھتی نفرت انتہائی تشویشناک ہے۔ صرف بہاری ہونے کی وجہ سے ایک دہلی پولیس اہلکار نے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔ کیا بی جے پی سر کارمیں یہی قانون و انتظام ہے؟ بی جے پی کے سرپرستی میں ملک کی راجدھانی دہلی میں پوروانچلی سماج کے خلاف جرائم اور ظلم میں اضافہ ہوا ہے۔
No Comments: