Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

منوہر لال کھٹرسینٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن پر میٹرو کے سینٹرل وسٹا کوریڈور پر کام کا افتتاح

س اہم میٹرو لائنوں کے ساتھ بہتر انضمام راجدھانی میں سفر کو مزید آسان اور موثر بنائے گا

نئی دہلی، 24 جون (میرا وطن نیوز)
مرکزی وزیر ہاو ¿سنگ اور شہری امور اور توانائی منوہر لال کھٹر نے بدھ کو سینٹرل سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن پر دہلی میٹرو کے سینٹرل وسٹا کوریڈور پر کام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہاو ¿سنگ اور شہری امور کی وزار ت کے سکریٹری اور ڈی ایم آر سی کے چیئرمین کے سری نواس کے ساتھ سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اس اہم میٹرو لائنوں کے ساتھ بہتر انضمام راجدھانی میں سفر کو مزید آسان اور موثر بنائے گا۔
اس موقع پرمنوہر لال کھٹرنے کہا کہ یہ دہلی کے شہری ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ کوری ڈور کرتویہ بھون، انڈیا گیٹ، نیشنل وار میموریل، اور سپریم کورٹ جیسے اہم قومی اداروں اور لینڈ مارک تک آسان کنیکٹیوٹی فراہم کرے گا جس سے روازانہ ہزاروں ملازمین ،شہریوں اور آمد و رفت کرنے والوں کے لئے رسائی آسان ہو جائے گی۔
ڈی ایم آر سی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اسٹیشن موجودہ میجنٹا لائن (جنک پوری ویسٹ سے آر کے آشر م مارگ تک) کی توسیع کے فیز V(اے) کے حصے کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔سینٹرل سکریٹریٹ اسٹیشن ایک ٹرپل انٹرچینج اسٹیشن بن جائے گا، نئے میجنٹا لائن اسٹیشن کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے موجو دہ ییلو لائن اور وایلیٹ لائن سے جڑے گا۔ اس انوکھی سہولت سے سرکاری ملازمین اور لوٹینز زون اور آس پاس کے انتظامی علاقوں میں آنے اور جانے والے مسافروں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔
یہ کوریڈور 9.913 کلومیٹر طویل ہے اور نو زیر زمین اسٹیشنوں پر مشتمل ہے: شیواجی اسٹیڈیم، یوگے یوگین بھارت، سینٹرل سکریٹریٹ، کرتویہ بھون، انڈیا گیٹ، وار میموریل-ہائی کورٹ، بڑودہ ہاو ¿س، بھارت منڈپم، اور اندر پرستھ۔ یہ منصوبہ نئی دہلی کے کلیدی علاقوں سے رابطے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ یہ کلیدی سرکاری دفاتر، عدالتی اداروں، قومی یادگاروں اور کنونشن کی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرے گا، جبکہ پورے نیٹ ورک کی صلاحیت اور مسافروں کی سہولت کو بھی بہتر بنائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *