Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کسانوں کو تین ماہ کے اندر متبادل رہائشی پلاٹ ملیں گے:بدھوڑی

ایل جی کے ساتھ مقامی ایم پی کی ملاقات کے بعد لیا گیا ہے فیصلہ

نئی دہلی،24جون (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے دعویٰ کیا ہے کہ متبادل رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے دہلی کے کسانوں کی مانگ کو قبول کر لیا گیا ہے۔ ان تمام کسانوں کو تین ماہ کے اندر متبادل رہا ئشی پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کی زمین حاصل کی گئی تھی اور جن کی درخواستیں سفارشات کے ساتھ دہلی سرکارکے لینڈ اینڈ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے ڈی ڈی اے کو بھیجی تھیں۔ انہوں نے وزیر اعظم ،مرکزی وزیر ہاو ¿سنگ اور شہری امور منوہر لال کھٹر اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا اس اقدام کے لئے شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پربدھوڑی نے کہا کہ یہ فیصلہ ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو کی صدارت میں ہوئی میٹنگ کے دورا ن کیا گیا۔ ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین این سراون کمار بھی بدھوڑی کے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے۔ کارروائی کے دوران بدھوڑی نے متبادل رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے بارے میں کسانوں کی طویل عرصے سے زیر التوا شکایت سمیت کئی مسائل اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی سر کا ر نے10 سال تک نہ تو اس مطالبے پر توجہ دی اور نہ ہی اس پر کوئی کارروائی کی۔ ریکھا گپتا کی سرکار کے لینڈ اینڈ بلڈنگ ڈپارٹمنٹ نے متعلقہ درخواستوں کو اپنی سفارشات کے ساتھ ڈی ڈی اے کو بھیج دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *