
نئی دہلی ،21اگست (میرا وطن نیوز )
دہلی کی سینٹرل جیل( تہاڑ ) کے سپرنٹنڈنٹ جاوید عالم خان کا تبادلہ کرکے انہیں دہلی گورنمنٹ کے ڈرگس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ،ڈرگس کنٹرول مقرر کیا گیا ہے۔حالیہ میں انہوں نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جاوید عالم خان ایک تجربہ کار اور با صلا حیت افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔
واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد جاوید عالم خان کا ملازمت کا سفر شروع ہوا تھا ۔اس سے قبل وہ دہلی سبورڈی نیڈ سروس سلیکشن بورڈ (ڈی ایس ایس ایس بی ) اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں ایکزیکیٹوآ فیسر (سی ای او )کے عہدے پر فائض رہ چکے ہیں ۔وہ ڈی ایس ایس ایس بی میں دو بار اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔انہوں نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تین سال تک خدمات انجام دیں ۔دہلی حج کمیٹی کے اپنے دور کار میں انہوں نے حج انتظامات کو بہتر بنانے ،عا زمین حج کو سہولتیں فرام کرنے اور انتظامی نظام کو موئثر بنانے میں اہم کردار کیا ۔ اس کے ساتھ ہی حج منزَ میں جدید کاری اور تزئین کاری سے دفتر کا نقشہ ہی بدل دیا تھا ۔
واضح ر ہے کہ حج کمیٹی ،ڈی ایس ایس ایس بی اور دہلی سینٹرل جیل تہاڑ میں کامیاب خدمات کے بعد دہلی سرکار کے سروس محکمہ کے ذریعے انہیں
اب دہلی گورنمنٹ کے ڈرگس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں بڑی ذمے داری سونپی گئی ہے ۔انہوں نے مختلف محکموں میں اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت داری اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ انجام دی ہیں ۔انہوں نے اس دوران مختلف انتظامی امور کو بہتر انداز میں سنبھالا اور ادارے کی کارکردگی میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔اب انہیں نئی ذمے داری دی گئی ہے ۔اس عہدے پر ان کی تقرری کو ان کی انتظامی صلاحیتوں اور تجربے کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے ۔توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری میں بھی اصلاحات ،نظم ،ضبط اور شفافیت کو مثبت فروغ دیں گے۔سرکاری حلقوں میں ان کی تقرری کو مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ ڈی جی ایچ ایس انتظامیہ کو مزید موئثر اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
No Comments: