
دھولیہ،22اگست (میرا وطن نیوز )
جمعیت علماءکے زیر اہتمام دھولیہ میں ’جلسہ سیرت النبی و اصلاح معاشرہ‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کی صدارت حافظ حفظ الرحمٰن نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض جناب ایاز احمد ایاز نے انجام دیے۔اجلاس کے مقررِ خصوصی مولانا مفتی محمد ہارون ندوی (نائب صدر جمعیت علماءمہاراشٹر ، ڈائریکٹر وائرل نیوز لائیو)نے اپنے فکر انگیز اور رقت انگیز خطاب میں مسلمانوں کو سیرتِ نبوی? پر گامزن ہونے کی سخت تاکید کی۔
مفتی محمد ہارون ندوی نے کہا کہ ’مسلمانو! اپنی غلط حرکتوں اور کردار سے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے لائے ہوئے دین کو بدنام نہ کرو۔ آپ کی پیاری تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کر کے دنیا کے سامنے اسلام کا واقعی خوبصورت چہرہ پیش کرو۔سیرت صرف ایک دن یا مہینے کے لیے نہیں: انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کریم ایسی ذات نہیں کہ انہیں صرف کسی ایک خاص دن یا مہینے میں یاد کیا جائے، بلکہ آپ کی ذاتِ مبارکہ وہ ہے جنہیں ہر وقت اور ہر لمحہ یاد رکھا جائے اور ان کی ہر سنت کو زندگی کا حصہ بنایا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، نبی کریم کے اخلاق کو اپنا کر ہی دنیا کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کو بیدار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شباب کو ہر قسم کے نشے سے پاک رہنا چاہیے اور نشے کے کاروبار میں ملوث افراد کا مکمل سماجی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ تمام مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر مولانا شکیل قاسمی، مشتاق صوفی، یوسف عرف پاپا سر، مولانا مبین ملّی، حافظ جمیل، شوّال انصا ری، حافظ خالد جلگاﺅں اور شہر کی سیاسی سماجی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھی۔یہ اجلاس حا ضر ین کے قلوب کو بیدار کرتے ہوئے حسنِ اختتام کو پہنچا۔
No Comments: