Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

فصیل بند شہرکے ایم سی پرائمری اسکول کوچہ پنڈت میں پرچم کشائی

رافعہ ماہر نے نمایاں کارکردگی کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا

نئی دہلی ،14اگست (میرا وطن نیوز)
فصیل بند شہر کے نگر نگم اسکول، کوچہ پنڈت میں 80 واں یومِ آزادی پورے جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر مقامی کونسلر رافیہ ماہر نے شرکت کی۔ انہو ں نے طلبہ کی کارکردگی اور رنگا رنگ پروگراموں کو دیکھا اور ان سے لطف اندوز ہوئیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ سال میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو اسناد و انعامات سے نوازا اور اپنی نیک دعاو ¿ں سے سرفراز کیا۔ رافیہ ماہر نے اسکول کی مزید بہتری اور ضروری سامان کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔
تقریب کے دوران انہوں نے اسکول میں پرچم کشائی کی اور طلبہ و اساتذہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اسکول انچارج ثریا انجم، واحد علی، فیروز اختر، محمد عارف اور محمد ندیم سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔ ان کے علاوہ طلبہ اور ان کے والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور تمام حاضرین نے حب الوطنی اور آزادی کے تئیں اپنے عزائم کو دہرایا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *