
نئی دہلی، 14 اگست (میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا جمعہ کو بھارت منڈپم میں منعقدہ بھارتی تجارتی میلہ 2026 میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار ملک کی معاشی طاقت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور دہلی حکومت ان کی محنت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
اس تعلق سے ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نر یند ر مودی کی قیادت میں ’سودیشی‘ آج آتم نربھر بھارت کے اعتماد کی علامت بن چکا ہے۔ تاجر، صنعت کار اور ایم ایس ایم ایز صرف کاروبار کو فروغ نہیں دے رہے، بلکہ خاندانوں کی خوشحالی، نو جو انوں کے روزگار اور بھارت کی معاشی طاقت کو بھی مضبوط کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی سرکار بھی تاجروں اور صنعت کاروں کی اس محنت کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگل ونڈو سسٹم، سیلف سرٹیفکیشن اور ’خودکار منظوری‘ جیسے اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے پرانے پیچیدہ منظوری کے نظام کو آسان بنایا جا رہا ہے، تاکہ تاجروں کا وقت سر کاری دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے اپنے کاروبار اور خوابوں کو آگے بڑھانے میں صرف ہو۔اس موقع پر رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال، آل انڈیا ویاپاری پریشد کے قومی صدر بی سی بھرتیا سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔
No Comments: