
نئی دہلی، 14 ستمبر (میرا وطن نیوز )
وزیر قانون کپل مشرا نے پیر کوہندی دیوس کے موقع پر دہلی ہائی کورٹ احاطے میں بھاشا بھارتی کے زیر اہتمام منعقد ایوارڈ تقریب میں کہا کہ اہم قومی اداروںجیسے عدلیہ اور مسلح افواج میں ہندوستانی زبانوں کا فرو غ ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ پورے ملک میں ہندوستانی زبانو ں کے لیے احترام اور قبولیت کا ماحول بتدریج مضبوط ہو رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ دہلی کی عدالتوں میں ہندی کے فروغ کے سلسلے میں آج پیش کیے گئے خیالات کو آگے بڑھانے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ سنجیدہ اور تعمیری بات چیت کی جا سکتی ہے۔
اس موقع پر کپل مشرا نے کہا کہ اس معاملے پر عدلیہ کے متعلقہ فریقین کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ عملی امکانات کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔ وزیر قانون نے کہا کہ ہندوستان کی انتظامیہ اور عوامی زندگی میں انگریزی کا اثر و رسوخ طویل عرصے تک برقرار رہا کیونکہ نوآبادیاتی دور میں ایک مخصوص گروہ جو انگریز ی زبان میں ماہر اور انگریز انتظامیہ کے ساتھ رابطے کا عادی تھااقتدار اور حکومتی نظام سے گہرا تعلق رکھتا تھا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد بھی اس نظام میں تبدیلی بہت آہستہ آہستہ آئی، اور ہندوستانی زبانوں کو عوامی زندگی میں اپنا جائز مقام حاصل کرنے میں کافی وقت لگا۔
No Comments: