
نئی دہلی :8جون (میرا وطن نیوز )
سیلم پور اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد اور چوہان بانگر وارڈ سے کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے پرائمری اسکول میں اپنی ٹیم کے ساتھ اسکول میں شجر کاری کی جس کے تحت 50سے زائد پودے لگائے گئے۔اس موقع پر چودھری زبیر احمد نے کہاکہ پیڑ پودے نہ صر ف ہمیں آکسیجن دیتے ہیں بلکہ ہمارے ماحول کو صاف شفاف اور خوبصورت بھی بناتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چوہان بانگر کے اس اسکول میں مسلسل شجر کاری پر دھیان دیا جا رہا ہے اس قبل ہم نے جو پودے یہاں لگائے تھے وہ اب بڑے ہوکر سایہ دار درخت بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شجر کاری کرنے سے ہمیں فطرت کے تئیں ہماری ذمہ داری اور لوگوں کو پیڑ پودوں کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بیدار بھی کرنا ہے۔
کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے شجر کاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں پودے لگانے کا بنیادی مقصد ہوا کو شفاف بنانا تو ہے ہی ساتھ ہی اسکول کے طلبا و طالبات جواسکول پڑھنے آتے ہیں ان کو بہترین ماحول بھی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہان بانگر وارڈ میں جہاں بھی جگہ ہے وہاں پودے لگانے کا کام کیا جارہا ہے تاکہ ہمارا وارڈ ہرا بھرا رہے۔انہوں نے کہاکہ اکثر و بیشتر دیکھنے میں آتا ہے کہ ہم پودے تو لگا لیتے ہیں لیکن ان دیکھ بھال ٹھیک سے نہیں کر پاتے اس لئے شجر کاری کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی دھیان دینے کی اشد ضرورت ہے کہ جو پودے ہم لگا رہے ہیں ان کا پور ا پورا دھیان رکھا جائے۔
سیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاوید نے کہاکہ شہروں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے شجر کاری پر لوگ دھیان نہیں دیتے لیکن جہاں شجر کاری اچھی طرح کی جاسکتی ہے ہمیں وہاں خاص طور پر زیادہ سے زیادہ پود ے لگانا چاہئے تاکہ ہمیں اچھی مقدار میں آکسیجن مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے گھریا دفتر میں گملوں کی شکل میں کم سے کم چار سے پانچ پودے ضرور لگانا چاہئے۔اس موقع سید ناصر جاوید ، ضرار احمد ، شاداب حسن ، مقیم انصاری ، شباب الدین امرہوی ، مسکان خان ، محمد دانش ، شاداب ماما ، محمد شکیل ، احمد بھائی ، ندیم راعین ، ذیشان خان ، راﺅ نوید ، منو ادریسی ، ڈمپل کورپال ، عمر چودھری نے بھی شجر کاری میں بڑھ چرھ کر حصہ لیا۔
No Comments: