
نئی دہلی ،8،جون(میرا وطن نیوز)
دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹنڈنگ کمیٹی کی رکن اورآپ کی مقامی کونسلر را فعہ ماہر نے پیر کومٹیا محل اسمبلی حلقہ کے تحت وارڈ78بازار سیتا رام کیایم سی پرائمری اسکول کو ایڈمیں 40لاکھ روپے کے فنڈ سے ہو رہے ترقیاتی کاموں © © ©’ڈیجیٹل لر ننگ پروجیکٹ‘کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر اسکول میں منعقد تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ علا قے کی سرکردہ شخصیات نے شر کت کی ۔ جلسے کے دوران بچوں کے والدین کی جانب سے رافعہ ماہر کی گل پوشی سے کی گئی۔
اس موقع پر را فعہ ماہر نے بتایا کہ یہ اسکول مٹیا محل اسمبلی حلقہ کا پہلا سرکاری ڈ یجیٹل اسکول ہوگا جس میں بچوں کو اسمارٹ انٹریکٹیواور تکنیک سے لیس تعلیم مہیا کرائی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ ایک سال سے اردو اسکولوں کی خستہ حالی ،مرمت اور ٹیچرس کی کمی کی آواز ایوان میں اٹھا تی رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ موجودہ حکمران کا رویہ اردو اسکولوں کے نزدیک تنگ اور سخت ہے ۔وہ اردو اسکولوں کو ہی بند کرانا چاہتے ہین ۔انہوں نے کہا کہ اردو کسی کی جا گیر نہیں بلکہ ہندوستان کی اپنی زبان ہے جس نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
´انہوں نے کہا کہ اس اسکول کی مر مت اور تزئین کاری کیلئے 40،لاکھ روپے کا فنڈ حا صل کر نے کیلئے انہیں کتنے پا پڑ بیلنے پڑے ۔اس فنڈ سے اسکول کی خستہ حال چھتوں اور دیواروں کی مر مت کی جائے ،اس عمارت کے بنیا دی ڈھانچے کو مظبوط بنایا جائے گا ۔اسکول میں دہلی سرکارکے بڑے اسکولوں کی طرز پر تین کلاسوں میں22کلرس کے پرو جیکٹر لگوائے جائیں گے جن کی مدد سے بچوں کو جدید قسم کی تعلیم مہیا کرائی جائے گی ۔
اس موقع پر انہوں نے ایم سی ڈی لیڈر حزب اختلاف انکش نارنگ کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس فنڈ کو حا صل کرانے میں انہوں نے بہت تعاون دیا ہے ۔مقامی لوگوں نے کونسلررا فعہ ماہر کے اس اقدام کی سرا ہنا کی اور امید ظاہر کہ اس خستہ حال عمارت میں اب مضبوطی کے ساتھ ساتھ جدید قسم کی تعلیم بھی شروع کی جا ئے گی جس سے علا قے میں رہنے والے غریب بچے بھی اب معیا ری تعلیم سرکا ری سطح پر حا صل کر سکیںگے۔
تقریب میں اسکول کی ایس ایم سی کے چیئر مین امیر احمد را جہ ،سکریٹری محمد اعظم شیخ ،اسکول کی انچارج ثریا انجم ،سماجی کارکن حفیظ الحق ماہر ، آر اے ایس ایم سماج سیوا فاو ¿نڈیشن(رجسٹرڈ) دہلی پر دیش کی صدر اسماءشعیب، جاوید صدیقی، سرفراز حسین ،صلاح الدین مرزا،سید اسلم علی ،محمد اسلام عرف بھیا،محمد اکرم ،مجیب الرحمن ،محمد عمران،محمد اطیب کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور اہل علا قہ نے شر کت کی ۔
No Comments: