Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پبلک اکاو ¿نٹس کمیٹی کو سیاسی تنازعات میں گھسیٹنا نامناسب عمل ہے:چیئر مین

اس کارروائی کی تفصیلا ت کو عام کرنے کا معاملہ اسپیکر کے سامنے رکھا جائے گا

نئی دہلی ،14ستمبر (میرا وطن نیوز )
دہلی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئر مین اجے مہاور نے پیر کو ودھان سبھا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تقریباً 60 کروڑ روپے سے متعلق اسٹاف کوارٹرز کی تعمیر کا معاملہ کمیٹی کے سامنے جانچ پڑ تا ل کے لئے آیا تھا اور اس کی جانکاری اراکین کو دی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ اس کارروائی کی تفصیلا ت کو عام کر کے اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔اس پریس کانفرنس میں اسمبلی کے ڈپٹی سکریٹری اور اسپیکر کے پریس سکریٹری کنچن آزاد موجود تھے۔
اس موقع پر مہاور نے کہا کہ پبلک اکاو ¿نٹس کمیٹی کی خفیہ کارروائی کو ظاہر کرنا اور اسے سیاسی تنازع کا مو ضو ع بنانا کمیٹی کے وقار اور پارلیمانی عمل کے تقدس کو مجروح کرتا ہے۔ اگرچہ سیاسی جماعتیں آپس میں ایک دوسرے سے سوال و جواب کر سکتی ہیں، لیکن پبلک اکاو ¿نٹس کمیٹی کو سیاسی تنازعات میں گھسیٹنا نامناسب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس پورے معاملے کویعنی ان افراد کے بارے میں جنہوں نے کمیٹی کی کارروائی سے متعلق خفیہ تفصیلات کو عام کیا، سوشل میڈیا پر پھیلایا، یا سیاسی طور پر ان کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی استحقاق کی خلاف ورزی کے تناظر میں اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش کریں گے۔ اسمبلی یا اسپیکر کی اجاز ت کے بغیر پارلیمانی کارروائی کی خفیہ تفصیلات ظاہر کرنا ایک سنگین معاملہ ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *