Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

امیر جماعت اسلامی ہند کی قطری سفیر سے ملاقات

شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

نئی دہلی،13جولائی (میرا وطن نیوز)
جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے پیر کو ہندوستان میں قطر کے سفیر سے سفارت خانے میں ملاقات کی اور قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا۔
امیر جماعت نے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے قطر کی ترقی، امتِ مسلمہ کے مسائل سے وابستگی اور بالخصوص فلسطینی عوام کی سیاسی، انسانی اور تعمیری معاونت میں نمایاں کردار ادا کیا، نیز ملک عزیز ہندوستا ن سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہونچایا ، ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
اس موقع پر امیر جماعت نے مرحوم کے اہلِ خانہ، امیرِ قطر، حکومتِ قطر اور برادر عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا کرے، انہیں اپنی وسیع رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
قطری سفیر محمد حسن جابر الجاسر نے امیر جماعت کی آمد، اظہارِ تعزیت اور دعاو ¿ں پر شکریہ ادا کیا اور دونو ں ممالک کے عوام کے درمیان خیر سگالی، باہمی احترام اور تعاون کے جذبات کو مزید فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔وفد میں معاون قیم جماعت سید محی الدین شاکر اور اسٹنٹ سکریٹری ڈاکٹر رضوان رفیقی شریک تھے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *