Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پہلگام دہشت گردانہ حملہ بہت ہی شرمناک ہے:سجادہ نشین شیخ سلیم چشتی

فتح پور سیکری:فتح پور سیکری میں واقع درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتی کے سجادہ نشین ارشد عظیم فریدی چشتی نے پہلگام حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف ایک گھناؤنا فعل قرار دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسی وارداتیں کسی بھی مذہب یا عقیدہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ناقابل قبول ہیں، اور اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیاں معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے،اور جن لوگوں نے یہ گھنائونی حرکت کی ہےوہ یقینی طور پر مسلمان نہیں ہوسکتے،وہ اسلامی قانون کو ماننے والے ہرگز نہیں ہوسکتے،ہم ایسے لوگوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہےاورملک میں امن و امان اور ہندو مسلم یکجہتی ہی خانقاہوں کا پیغام محبت ہے۔اور جن لوگوں نےا س طرح کی بزدلانہ حرکت کی ہے وہ کس اسلام کی تشریح کرتے ہیں۔ ایسے لوگ اسلام کے نام دھبہ ہیں،یہ مسلمان ہر گز نہیں ہو سکتے ،جو سچا مسلمان ہوتا ہےوہ کبھی بھی ناحق کسی مظلوم کا خون نہیں بہائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ نہ صرف اس وقت کے متاثرین کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے ایک دھچکہ ہے، اور ایسے دہشت گردی کے واقعات کا خاتمہ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ شیخ سلیم چشتی کے سجادہ نشین نے تمام مسلمانوں اور اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ امن و محبت کی فضا قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اور حکومت سے درخواست کی کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے جو اس طرح کی گھناونی حرکتوں میں ملوث ہیں۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *