Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پہلگام میں نہتے سیاحوں پر حملے کی سنی جمعیۃ العلماء اور رضا اکیڈمی نے سخت مذمت کی

آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے صدر مولانا سید معین الدین اشرف معین میاں اور رضا اکیڈمی کے صدر الحاج محمد سعید نوری نے پہلگام میں نہتے اور بےقصور سیاحوں پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اسے ایک انسانیت سوز فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر نہ صرف ملک کے امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہمارے ملک کی پرامن شبیہ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
دونوں قائدین نے حکومتِ ہند اور متعلقہ ریاستی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناونے فعل میں ملوث تمام مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے، تاکہ دوبارہ کوئی اس قسم کی حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے۔
مولانا سید معین الدین اشرف اور الحاج سعید نوری نے متاثرہ سیاحوں اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *