قومی خبریں

خواتین

پانچ فوجی بریگیڈ کی واپسی کے ساتھ غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلاء شروع

جنگ تیسرے مرحلے میں داخل ۔ حماس کے بیشتر کمانڈ اسٹرکچر ختم کرنے کا دعویٰ

غزہ :اسرائیل کے ذریعے غزہ سے پانچ فوجی بریگیڈ کی واپسی کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کا انخلاء شروع ہو گیا ہے جو کہ اچھی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اپنے آپریشن کو تیسرے مرحلہ میں داخل کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں اس تعلق سے جانکاری دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سیکورٹی پر مرکوز ایک پالیسی ریسرچ تنظیم انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار نے کہا کہ تیسرے مرحلہ میں جنگ کا اختتام ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے حوالے سے اسٹڈی آف وار میں کہا گیا ہے کہ ’’تیسرے مرحلہ میں غزہ میں فوج میں کمی، ریزرو فوجیوں کی ریلیز، ہدف بند چھاپے اور انکلیو کے اندر ایک سیکورٹی بفر زون کا قیام شامل ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک نامعلوم اسرائیلی خفیہ افسر نے کہا ہے کہ حماس کا بیشتر کمانڈ اسٹرکچر ختم ہو گیا ہے اور حماس اب ایک فوجی ادارہ کی شکل میں کام نہیں کر رہا ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے ذریعہ اسرائیل پر حملہ کرنے کے بعد اسرائیل نے 27 اکتوبر کو غزہ کے اندر ایک زمینی حملہ شروع کیا تھا جس میں کم از کم 21822 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں، جن میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں، جبکہ 56451 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *