Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سونم وانگچک کی اہلیہ کی طلباءپر لگائے جا رہے الزامات پر تشویش

نئی دہلی، 23 جولائی (میرا وطن نیوز )
ماہر ماحولیات سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے آنگمو نے جنتر منتر پر احتجاج میں شامل طلبہ پر لگائے جا نے والے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔گیتانجلی آنگمو نے جمعرات کو انسٹاگرام پر لکھا، بطور ایک استاد، میڈیا میں اپنے طلباءکی شبیہ کو داغدار ہوتے دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے۔ یہ طلباءجنتر منتر پر پرامن احتجا ج کر رہے ہیں۔ طلباءکو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے، ان کی تشویش کو سننا چاہئے تھا ۔ ہمارے بچے تحفظ کے مستحق ہیں نہ کہ انہیں ولن کے طور پر پیش کرنے کے ۔ ان کی آواز سنی جانی چاہئے۔انہوں نے سب پر زور دیا کہ اگر دہلی میں کہیں اور تشدد کی اطلاعات ہیں تو براہ کرم بغیر ثبوت کے انہیں اس تحریک سے نہ جوڑیں۔ جو لوگ ان نوجوانوں کو صحیح معنوں میں جانتے ہیں انہوں نے ان کے غیر معمولی صبر، نظم و ضبط اور تحمل کا مشاہدہ کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *