Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مرکز نے گولڈی براڑ کو یو اے پی اے کے تحت دہشت گرد قرار دے دیا

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ براڑ ممنوعہ خالصتانی تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل سے جڑا ہوا ہے

نئی دہلی :مرکزی حکومت نے یکم جنوری 2024 کو گینگسٹر گولڈی براڑ کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ مرکز نے گولڈی براڑ کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گولڈی براڑ ممنوعہ خالصتانی تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل سے جڑا ہوا ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گولڈی براڑ کو سرحد پار واقع دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ملتی رہی ہے اور وہ کئی قتل واقعات میں بھی شامل رہا ہے۔ جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ براڑ نیشنلسٹ لیڈروں کو دھمکی آمیز کال کرنے، تاوان مانگنے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قتل کے دعووں پر مبنی پوسٹ کرنے میں شامل تھا۔ اتنا ہی نہیں، براڑ سرحد پار سے ڈرون کے ذریعہ جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مادہ کی اسمگلنگ بھی کرتا تھا۔ وہ قتل کو انجام دینے کے لیے ان اسلحوں کو شارپ سوٹرس کو سپلائی کرتا تھا۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گولڈی براڑ اور اس کے ساتھی توڑ پھوڑ کرنے، دہشت گرد ماڈیول کو کھڑا کرنے، ہدف پر مبنی قتل کو انجام دینے اور پنجاب میں بدامنی پھیلانے، فرقہ وارانہ خیر سگالی و نظامِ قانون کو رخنہ انداز کرنے اور ملک مخالف سرگرمیوں کی سازش رچنے میں شامل تھے۔واضح رہے کہ گولڈی براڑ نے 2022 میں پنجابی گلوکار سدھو موسیٰ والا کے قتل کی بھی ذمہ داری لی تھی۔ موسیٰ والا کا مئی 2022 میں پنجاب کے منسا ضلع میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ سدھو موسیٰ والا کے قتل کے کچھ دنوں بعد انٹرپول نے جون 2022 میں گولڈی براڑ کی خودسپردگی کے لیے ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *