
نئی دہلی، 23 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت 27 جولائی کو 2020 دہلی فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسر انکت شرما کے قتل کیس میں قصوروار طاہر حسین سمیت پانچ لوگوں کی سزا پر سماعت کرے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے یہ حکم دیا۔
جمعرات کو سماعت کے دوران طاہر حسین کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے سزا کی مدت پر سما عت ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ کسی بھی سزا یافتہ قیدی کی سزا کی مدت کو زیادہ دیر تک غیر یقینی نہیں رکھا جا سکتا۔ 13 جولائی کو عدالت نے اس معاملے میں پانچوں کو قصوروار قرار د یتے ہوئے چھ ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے اس مقدمے میں سابق کونسلرطاہر حسین کے علاوہ ناظم، قاسم، انس اور جاوید کو مجرم قرار دیا تھا۔ عدا لت نے حسین عرف ملاجی عرف سلمان، سمیر خان، فیروز، گلفام، شعیب عالم عرف بوبی اور منتظر عرف موسیٰ کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
No Comments: