Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

خواتین کو با اختیار بنانے کے قانون کے بارے میں راہل گاندھی کا بیان

ڈاکٹر شوبھا وجیندر نے لیڈر حزب اختلاف کے ریمارکس کی مذمت کی

نئی دہلی ،17اپریل (میرا وطن نیوز )
سمپورنا تنظیم نے آج پارلیمانی بحث کے دوران ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ (خواتین کو بااختیار بنانے کے قانون) کے بارے میںلیڈر حزب اختلاف راہل گاندھی کے بیان کی مذمت کی ہے۔ خاص طور پر، تنظیم نے ان کے اس دعوے پر سخت استثنیٰ لیا کہ ایکٹ کا ’خواتین کو بااختیار بنانے سے کوئی تعلق نہیں ہے‘اور یہ ’خواتین کے تحفظات کا بل نہیں ہے۔‘تنظیم کا خیال ہے کہ ان کے بیان میں نہ صرف خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے حساسیت کا فقدان ہے بلکہ وہ خواتین کے حقوق کے لیے کسی ٹھوس وابستگی کا مظاہرہ کرنے میں بھی ناکام ہے۔ اس طرح کے بیانات سے ملک بھر کی لاکھوں خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
سمپورنا کی بانی ڈاکٹر شوبھا وجیندر نے کہا کہ ملک کی خواتین کی آبادی – جس کی تعداد تقریباً 700 ملین ہے – امید اور اعتماد کے ساتھ اس تاریخی بل کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ خواتین کو باا ختیا ر بنانے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے اور اسے وسیع البنیاد حمایت کے ساتھ منظور کیا گیا تھا۔ اس تناظر میں اس معاملے پر غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز تبصرے کرنا نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ اپوزیشن کی سوچ کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ راہل گاندھی کا رویہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی پارٹی نہ تو خواتین کے مسائل پر سنجیدہ ہے اور نہ ہی ان کو بااختیار بنانے کے لیے کوئی ٹھوس وڑن رکھتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *