
نئی دہلی :15اپریل (میرا وطن نیوز )
سیلم پور اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تناظر میں بدھ کو مقامی رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے برہم پوری کی گلی نمبر 3 میں گلی کے تعمیری کام کا باقاعدہ ربن کاٹ کرافتتاح کیا۔ اس موقع پر حلقہ کے سیاسی و سماجی کارکنوں اور مقامی لوگوں نے بڑی گرمجوشی کے ساتھ اپنے لیڈر کا استقبال کیا۔
اس موقع پرچودھری زبیر احمد نے بتایا کہ برہم پوری کی گلی نمبر3گزشتہ کئی برسوں سے انتہائی مخدوش اور جرجر حالت میں تھی، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ آج اس کی تعمیر کا کا م شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اس گلی کی لمبائی تقریباً 435میٹر ہے اور اس کے ساتھ 30-30 میٹر کی تین لنک گلیاں بھی تعمیر کی جائیں گی۔ اس پورے منصوبے پر تقریباً31 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اور انشاءاللہ یہ گلی بہت جلد بن کر تیار ہو جائے گی۔
چودھری زبیر احمد نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا واحد مقصد سیلم پور ودھان سبھا کو ایک مثالی حلقہ بنانا ہے، جہاں ایک بھی گلی خراب نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ تعمیراتی کام کرائے جائیں، چاہے وہ گلیوں کی تعمیر ہو، سیور کے مسائل سے نجات دلانا ہو، صاف پانی کی فراہمی ہو یا نئے بورویل لگوانا ہو۔
اس موقع پر سید ناصر جاوید نے چودھری زبیر احمد کے کام کرنے کے جذبے اور لگن کی بھرپور ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اتنے مختصر وقت میں رکن اسمبلی نے100 سے زائد گلیاں بنوا دی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جن علاقوں میں سیور اوور فلو کا مسئلہ تھا وہاں نئی پائپ لائنیں ڈالی جا رہی ہیں اور پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے بھی نئی لائنوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔
افتتاحی موقع پر جے ای ابھیشیک سنگھ ،وکیل احمد اشرفی،سشیل جین،مقصود بھائی،ندیم بھائی، جین صا حب ،ارشاد بھائی،چودھری محمدر ندیم،کیشو لالا بھائی،پپو بھائی،ریاض بھائی،چودھری محمد فہیم،ضرار احمد ،مقیم انصاری،عطا ءالرحمن،افسر خان،ذیشان خان،صابر بھائی،اختر خان،شاداب حسن اورشکیل احمد مظہر محمد ،رضوان ادریسی ، عارف ظہیر بطور خاص موجود تھے۔
No Comments: