Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

برازیل کے معروف مکس مارشل آرٹس کے لیجنڈ روئس گریسی کا قبول اسلام

روئس گریسی نے امریکی آن لائن پروگرام ڈین شو میں کیمرے کے سامنے کلمہ طیبہ پڑھا

برازیلیا : برازیل کے معروف سابق جیو جِٹسو کھلاڑی اور مکس مارشل آرٹس کے لیجنڈ روئس گریسی نے اسلام قبول کرلیا۔مکس مارشل آرٹس لیجنڈ اور یو ایف سی چیمپئن شپ کے پہلے فاتح روئس گریسی نے معروف امریکی آن لائن پروگرام ڈین شو میں کیمرے کے سامنے اسلام قبول کیا اور کلمہ طیبہ پڑھا۔ روئس گریسی کے اسلام قبول کرنے کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر انہیں اسرائیل کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔19 فروری کو انسٹا گرام پوسٹ میں روئس گریسی نے اسرائیل کا جھنڈا لگاتے ہوئے پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے 7 اکتوبر کے بعد سے جاری صورتحال میں اسرائیل کی واضح حمایت کی تھی اور اسرائیل میں رہنے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا، تاہم اس موقع پر انہوں نے مظلوم فلسطینیوں سے ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں کہا تھا۔اس پوسٹ کے بعد انہیں شدید تنقیدکا سامنا کرنا پڑا اور ان کے مداحوں نے جانبداری برتنے اور قابض اسرائیل کی حمایت پر افسوس کا اظہار کیا۔ The Deen Showکے میزبان ایڈی ریڈزووِک کے کزن ادریز ریڈزووِک نے روئس گریسی کی شکاگو میں واقع دین سینٹر میں ملاقات کا اہتمام کیا جس میں معروف اسلامی مبلغ شیخ عثمان بن فاروق بھی موجود تھے۔ 3 مرتبہ کے یو ایف سی چیمپئن روئس گریسی دوسری طرف یعنی فلسطینیوں کا موقف جاننے اور سمجھنے کیلئے ایڈی ریڈزووِک کے شو میں پہنچے جہاں ان کا ایڈی ریڈزووِک اور شیخ عثمان بن فاروق سے مکالمہ ہوا جس کے بعد وہ اسلام کی حقانیت کے قائل ہوگئے اورکلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئے۔دوران شو روئس گریسی نے اسلام سے متعلق اپنے خیالات اور غزہ میں جاری نسل کشی پر بھی بات کی اور مکہ مکرمہ جانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شراب نوشی نہیں کرتا، خنزیر بھی نہیں کھاتا، یہ چیزیں مجھے اسلامی تعلیمات کے قریب کرتی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *