جیل میں بند قیدیوں کو شدت پسند بنانے کے معاملے میں کاروائی
این آئی اے نے 7 ریاستوں میں بیک وقت چھاپے مارے
بنگلورو: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں جیل میں بند قیدیوں کو شدت پسند بنانے کے معاملے میں منگل کو علی الصبح 7 ریاستوں میں بیک وقت چھاپے مارے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے این آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ تفتیشی افسران 17 مقامات پر تلاشی لے رہے ہیں۔
این آئی اے کی اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لشکر طیبہ کا دہشت گرد ٹی نذیر بنگلورو سنٹرل جیل میں بند قیدیوں کو پرتشدد سرگرمیاں انجام دینے کے لیے شدت پسند بنا رہا تھا۔یہ چھاپے بنگلورو دھماکے کی تحقیقات کے تناظر میں اہمیت کے حامل ہیں، جہاں ایجنسیاں بم رکھنے والی کی شناخت کے لیے پہلے سے پردہ فاش کئے گئے ماڈیولز کی جانچ سمیت سبھی پہلووں پرغور رہی ہیں۔
No Comments: