Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی نے کہا بنگال کے بعد اگلا نمبر پنجاب کا ہے

پاکستان دہشت گردوں نے پنجاب میں دھماکہ کرادیا

آخر یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ؟ سوربھ بھاردواج کا سوال

نئی دہلی، 6مئی(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں ہونے والے دو چھوٹے بم دھماکوں کے وقت اور بی جے پی کی طرف سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوششوں پر سوال اٹھائے ہیں۔ آپ دہلی پردیش کے صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ مغربی بنگال کا انتخاب لوٹنے کے بعد بی جے پی نے کہا کہ اب اگلا نمبر پنجا ب کا ہے اور اسی دوران پاکستانی دہشت گردوں نے پنجاب میں بم دھماکہ کر دیا۔آخر یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے؟
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ پنجاب میں دو چھوٹے بم دھماکوں سے اتنا خوف نہیں پھیلا جتنا بی جے پی اپنے ٹرولز کے ذریعے پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر پاکستان کے دہشت گرد انتخابی موسم میں ہی بھارت میں بم دھماکے کیوں کرتے ہیں، جس سے بی جے پی کو سیا سی فائدہ ہوتا ہے؟ کیا بی جے پی کے انتخابات کی تیاری پاکستان کرا رہا ہے یا پاکستانی شدت پسندوں نے پنجاب میں بی جے پی کی مدد کرنے کی ٹھان لی ہے؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *