
نئی دہلی،6مئی (میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی سپریم کورٹ کے سا منے اپنے کیس کو صحیح طریقے سے پیش کرنے میں ناکام رہی جس کا خمیازہ اب عوام بھگت رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے لا زمی سروے کی آڑ میں، دہلی میونسپل کارپوریشن اب دکانداروں، فیکٹری مالکان، بینکوئٹ ہال اور ہوٹل ریسٹورنٹ آپریٹرز کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر کاروبار چلانے والے لاکھوں افراد کو ان کے کاروباری کاموں کو ضبط کرنے کے نوٹس جاری کر کے ہراساں کر رہی ہے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ راجدھانی میں چشپاں کئے جارہے نوٹس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ رہائشی زمین پر تجارتی سرگرمیاں نہیں کی جا سکتیں۔ اگر ایسی سرگرمیاں پائی جاتی ہیں تو زیر بحث دکا ن یا کاروبار کو سیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے زیر اقتدار کارپوریشن کے تحت، د ہلی کے رہائشی علاقوں میں اپنی روزی روٹی کمانے والے لاکھوں لوگوں کے سروں پر اب تلوار غیر یقینی طور پر لٹک رہی ہے۔
دیویندر یادو نے زور دے کر کہا کہ مخلوط زمین کے استعمال کے مقاصد کے لیے دہلی کی 69 کالونیوں میں 351 سڑکوں کے نوٹیفکیشن کو محفوظ کرنے میں ناکامی بی جے پی کی واضح ناکامی ہے۔
No Comments: