Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بنجارا کمیونٹی کی بہادری، ثقافتی ورثہ، لوک روایات، اور قوم کی تعمیر میں شراکت دار :کپل مشرا

بنجارہ کمیونٹی نے عالمی بنجارہ دن کے موقع پر منعقد تقریب کےلئے دہلی سرکارکا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی: 15 اپریل (میرا وطن نیوز)
عالمی یوم بنجارہ کے موقع پر بنجارہ برادری نے امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقدہ شاندار تقریب کے لیے دہلی سرکارکا شکریہ ادا کرنے کے لیے فن، ثقافت اور زبان کے وزیر شری کپل مشرا سے ملاقات کی۔اس موقع پر پوری بنجارہ کمیونٹی (دہلی ریاست) اور بنجارہ ویمکٹ کلیان سنگھ کے نمائندوں نے اس تقریب کی تعریف کی۔ اس طرح کا ایک جامع اجتماع پہلی بار ہوئی ہے۔ 15 ریاستوں سے تقریباً 2ہزار لوگوں نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔ ان شرکاءمیں کمیونٹی سے وابستہ اہم سیاسی، سماجی اور دیگر تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔
اس موقع پر بنجارہ کمیونٹی کے نمائندوں نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کے پروگراموں سے کمیونٹی کو حوصلہ ملا ہے اور اس اعتماد کو تقویت ملی ہے کہ سرکار کمیونٹی کی ترقی کے لیے اپنا مکمل تعاون فراہم کرتی ہے۔ کابینہ وزیر کپل مشرا نے کہا کہ بنجارہ کمیونٹی نے ہندوستان کی تاریخ، ثقافت اور تجارتی روایات میں بے حد اہم شراکت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنجارہ ڈے پر منعقد ہونے والی اس تقریب نے بہا دری، ثقافتی ورثے، لوک روایات اور بنجارہ برادری کے قومی تعمیر میں کردار کو نئی نسل تک پہنچانے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے۔
اس موقع پر کنوینر، بنجارہ خانہ بدوش سیلحکم سنگھ راٹھور، محترمہ کویتا راٹھور (پروگرام کنوینر)، ہریش ، دھرم پال، سنیل راٹھور، سنجو سبانا، راجکمار، کیلاش سنگھ، روی راٹھور، کرتار سنگھ، شنکر پنوار، اوم پرکاش نا ئک ،جسمیر سنگھ بنجارا،رمیش سنگھ ممتا راٹھور، راجکمار راٹھور،بہاری لال، محترمہ انیتا راٹھور، اور راجندر ماسٹر نے تقریب کے انعقاد کے لیے دہلی سرکار کا شکریہ ادا کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *