Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی سرکار نے ’محفوظ اسکول مہم‘ کا آغاز کیا:آشیش سود

فائر سیفٹی سے متعلق عوامی بیداری کی مہم شروع کی گئی

نئی دہلی ،15اپریل (میرا وطن نیوز )
14 اپریل سے 20 اپریل تک منائے جانے والے ’فائر سروس ویک‘کے موقع پر دہلی کے وزیر داخلہ آشیش سود نے بدھ کو عملی طور پر محکمہ تعلیم اور فائر سروسز کے ذریعہ مشترکہ طور پر منعقد کی گئی عوامی بیداری مہم کا افتتاح کیا۔ اس مہم کا مقصد راجدھانی کے اسکولوں اور اسپتالوں میں حفاظتی طریقہ کار کو مضبوط بنا نا ہے۔ اس بھرپور مہم کا مقصد ’محفوظ اسکولوں، محفوظ ہسپتالوں، اور حادثات سے پاک سوسائٹی‘کے وز ن کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ آگ سے متعلقہ حادثات کی روک تھام کے حوالے سے عوامی بیداری کو بڑھانا ہے۔
اسی تناظر میں وزیر تعلیم نے ’سیف اسکول‘ مہم بھی شروع کی، جس کے تحت تمام سرکاری اور نجی اسکولو ں میں فائر سیفٹی کے معیارات کی تعمیل کو تقویت دی جائے گی۔اس موقع پرآشیش سود نے موجود تمام طلباءاور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’فائر سروس ہفتہ – 2026″ کے لیے اپنی دلی خواہشات اور مبار کباد پیش کی۔
وزیر تعلیم نے 66 بہادر فائر فائٹرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے 1944 میں ممبئی میں فورٹ اسٹیکائن جہاز کو لپیٹ میں لینے والی زبردست آگ سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ سود نے دہلی بھر کے تمام والدین، اساتذہ اور طلباءسے اپیل کی کہ وہ چوکسی کو ترجیح دیں اور محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی ضابطوں کی سختی سے پابندی کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *