Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سی بی ایس ای امتحانات میںبارہویں کلاس کی طالبات کی نمایاں کامیابی

پرانی دہلی واقع رابعہ گرلز پبلک اسکول کی طالبات نے اسکول کا نام کیا روشن

نئی دہلی ،13مئی (میرا وطن نیوز )
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) کے امتحانات میں تعلیمی میدان میں اپنی صلا حیتو ں کا لوہا منواتے ہوئے طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ پرانی دہلی واقع رابعہ گرلز پبلک ا سکو ل کا بارہویں جماعت کا رزلٹ قابل ستائش ہے یمنا گلویز نے تین مضامین ہسٹری ، پول سائنس، اور ہوم سائنس میں 100فی صدنمبر حاصل کر کے تاریخ رقم کی ۔ سارا شہاب نے انفورمیٹک پریکٹس میں سمیا شاہدنے بھی انفورمیٹک پریکٹس میں، انشا سہیل نے کیمسٹری میں اور طوبی ریان نے اکاونٹٹینسی میں100 فی صد نمبر حاصل کیے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سارا شہاب نے 98.6 فی صد نمبر حاصل کرکے اسکول میں اول مقام حاصل کیا ہے ، یمنا گلویز 97.8 فی صدنمبر لے کر دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ حامدہ ذکی انصاری اور انشا سہیل دونو ں نے 93 فی صد نمبر حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیں ۔ طالبات کی شاندار کامیابی پر اسکول پرنسپل محتر مہ کلثوم زہرہ اور اسکول مینیجرمحترمہ ذکیہ صدیقی نے سبھی طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد د یتے ہوئے کہا کہ اسکول کے شاندار رزلٹ کے پیچھے طالبات کی محنت ان کے والدین کا خلوص اور اساتذہ کی محنت موجود ہے ، خدا سے دعا ہے یہ سبھی بچیاں مستقبل میں بھی مزید کامیابیاںحاصل کریں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *