Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سی بی ایس ای کے امتحان میںعامر حسن کی نمایاں کامیابی

بارہویں کلاس کلاس میں 90.6فیصد نمبرات حاصل کئے

نئی دہلی،13مئی (میرا وطن نیوز )
سینٹرل بورڈ آف سینکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای )کے امتحانات میں طالبات کے ساتھ طلبا نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ڈیوڈ ماڈل سینئر سیکنڈری اسکول مین روڈ تکمیر پور دہلی کے طالب علم عامر حسن نے 90.6فیصد نمبرات حاصل کر اپنے اسکول اوراپنے والدین کا نام روشن کیا ہے۔
طالب علم عامر حسن نے انگریزی میں 91،حساب 82،فزکس 91،کیمسٹری 96اور کمپیوٹر سائنس میں 93فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں ۔ عامر حسن اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین کی سپورٹ اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔طالب علم کے والد نبی حسن اور والدہ ریحانہ خاتون نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اس کے مستقبل کے لئے دعاکی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *