
نئی دہلی ،10ستمبر (میرا وطن نیوز )
رابعہ گرلز پبلک اسکول میںدسویں اور بارہویں جماعت کی طالبات کے لیے جمعرات کو جلس ¿ہ تقسیم انعا مات کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اس کے انگریزی ترجمہ کے ساتھ ہوا۔ڈا کٹر محمداسلم پرویز بانی و ایڈیٹر ، ماہنامہ اردو سائنس ، یو ٹیوب چینل قرآن اور سائنس نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ ذکیہ ماجدصدیقی ( منیجر) مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھیں۔ رابعہ کریم نے مہما نوں کا استقبال کیا۔
پروگرام میںاسکو ل پر نسپل کلثوم زہرہ کے علاوہ صوفیہ شمیم ( ایچ ایم ، پرائمری سیکشن ) ، بلقیس درانی ( ایچ ایم پری پرائمری سیکشن) پی ٹی اے ممبران اورانعامات حاصل کرنے والی طالبات کے والدین نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میںدسویں اور بارہویں جماعت کے پہلے تین اسکول ٹاپرس ازمہ حمید 96.8فیصد، ہانیہ امرت96.6فیصداور اریشہ 95.6فیصد(دسویں جماعت) سارہ شہاب 98.6فیصد، یمنیٰ 97.8فیصد طوبیٰ ریان 94.8(بارہویں جماعت) کو ٹاپر ٹرافی دی گئی۔اس کے علاوہ انھیں سرٹیفکیٹ، گفٹ اور ان کی والدہ کوبھی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
اسٹریم وائز ٹاپرس میںسائنس اسٹریم سےحامدہ ذکی انصاری، 93فیصد، انشا سہیل93فیصد ، آمنہ خاں، 92.6فیصد، تحریمہ ارشد، 92.6فیصد، کامرس اسٹریم سے طوبیٰ ریان 94.8فیصد، سامیہ شاہد، 91.6فیصد، ماہین طیب 89.8فیصد،ہیومینیٹیز اسٹریم سے سارہ شہاب، 98.6فیصد ، یمنیٰ 97.8فیصد، منشا حارث ،92.8فیصد، مریم رحمٰن92.8فیصد، سامیہ خان، 92.8فیصد کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔
دسویں جماعت کی 20 طالبات اور بارہویں جماعت کی 8 1طالبات جنھوں نے 90فیصداور اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں انھیں بھی میڈل دیے گئے۔ دسویں اوربارہویں جماعت میں 7طالبا ت نے مختلف مضامین میں صد فی صد نمبر حاصل کیے ہیں ۔ انھیں سرٹیفکیٹ دیے گئے۔اس کے علاوہ پانچوں مضامین میں 75فیصداور اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی طالبات اور 100فیصد حاضر ی والی طالبات کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔اسکول کا بورڈ کا رزلٹ اور دیگر تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں پاور پوائنٹ پریزینٹیشن (پی پی ٹی) کے ذر یعہ دکھائی گئیں۔طالبات نے اسکول ترانہ اور مونو پلے پیش کیا۔
ڈاکٹر اسلم پرویز نے قرآن کے حوالے سے یہ بتایا کہ برائی کا برائی سے نہیں بلکہ اچھائی سے جواب دینا ہے۔صبر کا مطلب دوسرے کی برائی برداشت کرو اور اس کے ساتھ اچھا عمل کرو۔ انہوںنے کہا کہ دنیا مکافاتِ عمل ہے۔اچھا کروگے تو ہی اچھا پاو ¿گے۔ ہمیں بچوں کو سکھانا چاہیے کہ ادب اور تہذ یب کیا ہے اور قرآن کو ہم اپنی عملی زندگی میں کس طرح شامل کریں۔
محترمہ ذکیہ صدیقی ، منیجر نے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ والدین قرآن سمجھ کر پڑھیں اور عملی زندگی میں شامل کریں، تاکہ بچوں کی بہترین تربیت ہو سکے۔منیجر صاحبہ نے اسکول پرنسپل کلثوم زہرہ ، اساتذہ ، طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد دی ۔
No Comments: