Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سال 2023 اور 2024 کی23 بہترین کتابوں پر انعامات

سال 2024 کے16 مسودات کےلئے مالی تعاون کا اعلان کیا

کابینہ وزیراورچیئر مین اردو اکادمی، دہلی کپل مشرا نے دی منظوری

نئی دہلی،10 ستمبر(میرا وطن نیوز )
وزیر فن، ثقافت و السنہ اور چیئرمین اردو اکادمی دہلی کپل مشرا نے ماہرین کی سفارشات کی منظوری د یتے ہوئے سال 2023 اور 2024 کے لیے موصول 29 کتابوں میں سے 23 بہترین کتابوں کو انعاما ت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیز سال 2024 کے مسودات کی اشاعت کے لیے مالی تعاون کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
ان انعامات اور مالی تعاون میںانعامات کتب برائے سال 2023:پہلے انعام (15 ہزار روپے) کے لیے منتخب کتابیں :اقبال شاعر شعلہ نوا(ڈاکٹر شمیم احمد)،کانسے کا سورج( نسیم نقوی)د و سرے انعام(10ہزار روپے) کے لیے منتخب کتاب: مولانا ابوالکلام آزاد: مدبر، مفکراور معلم (ڈا کٹر واثق الخیر)۔انعامات کتب برائے سال 2024:پہلے انعام (15 ہزار روپے ) کے لیے منتخب کتابیں:مناظر رقص کرتے ہیں( ناصرعزیز)،خطاطی کی مختصر تاریخ ( محمد ذکیرالدین ذکی)،اقبال جہاں دوست (پروفیسر عبدالحق)،اردو صحافت اور ادب :اداریے اور شذرات( حسن ضیا)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، بنارس ہندو یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ان کے بانیان کا سیکولر کردار ( خواجہ عبدا لمنتقم)،آشفتہ سری(رضوان لطیف خان)،اردو شاعری کی تنقید (پروفیسر ابوبکر عباد)، اردو تنقید: نقو ش و نشانات( عبدالباری قاسمی)،اردو صحافت کے روشن نقوش (ڈاکٹر منور حسن کمال)۔
دوسرے انعام (10 ہزار روپے) کے لیے منتخب کتابیں: امورِ طبیعیہ پریکٹیکل(پروفیسر اشہر قدیر) ، سنگ میل(ارشدندیم)،مولانا سید ابوالحسن علی ندوی : شخصیت اور تحریک کا علمی وتاریخی مطالعہ(شاہ عمرا ن حسن)،پیش نامے (ڈاکٹر واحد نظیر)، زندان (محترمہ پروین شغف)۔جبکہ تیسرے انعام ( 5 ہزار روپے) کے لیے منتخب کتابیں:آسان پہیلیاں (حبیب سیفی)،خدا کے گھر کا بٹوارہ( تاج الدین محمد )،اڑتی ہے میری خاک (جاوید احمد صدیقی)،بکھرے ہوئے پھول (عبدالسلام صدیقی)، کہکشاں (نورالعین قیصر قاسمی)، قلم کی رعنائیاں ( حامد علی اختر)۔
عنقریب ہی جلسہ تقسیمِ انعامات میں تمام انعام یافتگان کی خدمت میں اکادمی کی جانب سے نقد انعامات کے علاوہ سرٹیفکیٹ اور اکادمی کا نشان پیش کیا جائے گا۔
ان کے علاہ اکادمی میں موصول38 مسودات میں سے 16مسود ات پر مالی تعاون دینے کا فیصلہ کیا گیا جن میں:اظہارِ خیال (پروفیسر غلام یحییٰ انجم) سفر کردم ( مفتی عطاءالرحمٰن قاسمی)،ادب، صحافت کی چند معروف شخصیات( سہیل انجم )،مزاحِ فکر تونسوی (پرویز اختر خاں)،اظہارِ خیال ( سلمان فیصل)، میرا مذہب محبت (طالب رامپو ری)، پوٹلی خیالوں کی ( حشمت بھاردواج)، خوشبوئے وفا (محمد رفیق وفا جھالوی)، افکارِ امتیاز (ڈاکٹر احمد امتیاز)،مصنوعی ذہانت کا مستقبل امکانات اور چیلنجیز( ڈاکٹر شہلا نواب)،رتن سنگھ: فکشن نگار، شاعر، مترجم (ڈاکٹر عبدالرزاق زیادی)،1857 کی جنگ آزادی اور اردو صحافت (ڈاکٹر مخمو رصدری)،عاشقِ ادب (محمد رضوان احمد)،محبت فاتح عالم (ڈاکٹرپرویز شہریار)،تعلیقاتِ عودِ ہندی (محمد شاداب شمیم)،سنین و آثارِ مصنفین ( خان محمدرضوان)
اس موقع پر محکمہ ¿ فن، ثقافت و السنہ، کے ایڈیشنل سکریٹری اور اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے وزیر کپل مشرا کا شکریہ ادا کیا اور اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی کے لیے ِ دہلی سرکار کی جانب سے اکادمی کو حاصل سرپرستی اور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ان تمام مصنفین کو مبارکباد پیش کی جن کی کتابیں انعاما ت کے لیے منتخب کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جن مصنفین کے مسودات مالی تعاون کے لیے منظور ہو ئے ہیں،انھیں اکادمی کی جانب سے خطوط کے ذریعے مطلع کیا جائے گا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی کتابیں طبع کراکر اکادمی کے دفتر میں پیش کریں، تاکہ انھیںمنظور شدہ مالی تعاون فراہم کرنے کی کا رروائی مکمل کی جاسکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *