Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پیاز نے گھروں کے کچن کا بجٹ بگاڑا، خوردہ بازار میں قیمت 70 روپے فی کلو

بارش اور تہواروں کی مانگ نے عام آدمی کی تھالی کا ذائقہ اور بجٹ بگاڑ دیے

نئی دہلی، 10 ستمبر (میرا وطن نیوز)
ملک میں بارش اور تہواروں کی مانگ نے عام آدمی کی تھالی کا ذائقہ اور بجٹ دونوں بگاڑ دیے ہیں۔ با و رچی خانے کا بنیادی جزو سمجھی جانے والی پیاز اب چینی کو ٹکر دے رہی ہے۔ دہلی-این سی آر میں 40 ر و پے فی کلو فروخت ہونے والی پیاز کی خوردہ قیمت 65 سے 70 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ خوردہ بازار میں چینی 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ اگرچہ سرکارپیاز اور چینی کے دام کم ہونے اور سپلا ئی بڑھانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
ایشیا کی سب سے بڑی تھوک پھل اور سبزی منڈی، آزاد پور کی پیاز ایسوسی ایشن کے صدر راجندر شرما نے جمعرات کو میڈیاکو بتاتے ہوئے کہا کہ منڈی میں آج پیاز تھوک میں 35 سے 50 روپے فی کلو گرام تک فروخت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیاز کی آمد میں فی الحال کوئی دقت نہیں ہے۔
راجندرشرما نے بات چیت میں بتایا کہ منڈی میں پیاز 25 سے لے کر 50 روپے فی کلو گرام تک فرو خت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر 35 سے 40 روپے والی پیاز خوردہ بازار میں خریدی جاتی ہے، جبکہ 50 روپے فی کلو تھوک بازار میں فروخت ہونے والی پیاز ہوٹلوں میں سپلائی ہوتی ہے۔
ملک کے کئی حصوں میں سبزیوں کی قیمتیں تیزی سے بڑھنے لگی ہیں۔ مانسون کے آغاز میں تاخیر اور کمزور بارش کی وجہ سے سبزیوں کی پیداوار پر بھی اثر پڑا۔ وہیں، مانسون کے چوتھے مرحلے میں ہونے والی موسلادھار بارش نے منڈیوں تک سبزیوں کی سپلائی کو بھی متاثر کیا ہے۔ مانگ کے مقابلے رسد کم ہونے کا براہِ راست اثر اب عام آدمی کی رسوئی کے ساتھ ساتھ بجٹ پر بھی نظر آ رہا ہے۔
اس دوران مرکزی سرکار بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اپنے بفر اسٹاک سے ملک کے منتخب شہروں میں 35 روپے فی کلو گرام کی رعایتی قیمت پر پیاز فروخت کرنے کا دعویٰ تو کر رہی ہے، لیکن دہلی- این سی آر کے زیادہ تر علاقوں میں اس پیاز کی سپلائی اور فروخت دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ سرکارنے ابتدائی 10 دنوں میں تقریباً 17 سے 19 شہروں میں تقریباً 4 ہزار ٹن بفر اسٹا ک سے پیاز فروخت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ سستی پیاز نیشنل کنزیومر کوآپریٹو فیڈریشن آف انڈیا (این سی سی ایف)، مدر ڈیری کے سفل اسٹورز، نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈ یا (نیفڈ) اور کیندریا بھنڈار کے آﺅٹ لیٹس نیز موبائل وین کے ذریعہ فروخت کی جا رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *