
نئی دہلی،8جولائی(میرا وطن نیو)
راجدھانی میں مانسون کے دستک کے ساتھ ہی ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے عوام کیلئے محفوظ،قابل اعتما دبجلی سپلائی اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میںفوری رسپانس یقینی بنانے کے لیے اپنی مانسون حکمت عملی تیار کرلی ہے۔مانسون سے قبل حفاظتی اقدامات کے مطابق ڈسکام نے اپنے پورے نیٹ ورک کی مینٹننس پر کافی زوردیاہے تاکہ صارفین کے لیے بارش کاموسم محفوظ رہے اوربجلی سے متعلق واردا تو ںکاخطرہ بھی کم سے کم ہو۔
کمپنی کی مانسون حفاظتی تیاریوں کے بارے میںٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے ترجمان نے کہاکہ پری مانسون موسم اب پہلے کے مقابلے کافی غیریقینی ہونے لگاہے اورمقررہ وقت سے پہلے پہنچنے کے امکا ن کے مدنظر، ہم نے شمالی اور شمال مغربی دہلی میں اپنے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال تیزکردی ہے تاکہ بلاتعطل بجلی سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے اور موسم سے متعلق چیلنجز سے نپٹنے کی تیاریاںپختہ بنیں ۔ ہم اپنے سبھی صارفین سے بھی اپیل کرتے ہیںکہ موسم باراںکے دوران ہوشیاررہیںاوربجلی سے متعلق حفاظتی ہدایات پر عمل کریں، ہم سبھی مل کرمحفوظ مانسون کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ ہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بجلی کے کھمبوں، فیڈر کے کھمبوں اور بجلی کے پینلز سے دور رہیں۔ کسی بھی الیکٹرک خطرات یا غیر محفوظ حالات، جیسے کھلی تاریں، کھلی بس بار وغیرہ، فوری طور پر ہماری ہیلپ لائن پر اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔
No Comments: