Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (ڈی سی پی سی آر) کی تشکیل

3 سال کی مدت کےلئے اوم پرکاش ویاس صدر مقرر ،4 ممبران کی تقرری

نئی دہلی، 7 جولائی(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منگل کو دہلی سرکار نے تقریباً تین سالوں سے خالی
دہلی کمیشن برائے تحفظ اطفال حقوق (ڈی سی پی سی آر) کی تشکیل نو کرتے ہوئے بچوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو مزید موثر بنانے کی سمت میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔خواتین اور بچوں کی تر قی کے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ ڈی سی پی سی آر کی تشکیل نو کی گئی ہے جس میں ایک صدر اور چار ممبران کی تقرری کی گئی ہے۔ یہ تقرریاں کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس ایکٹ ، 2005، دہلی کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس رولز، 2008، اور مرکزی وزارت داخلہ کے جاری کردہ متعلقہ نوٹیفکیشن کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال میں کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شری پرکاش ویاس کو دہلی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، راہل گوتم، کندن کانسکر، سواتی گپتااور مونیکا شرما کو کمیشن کا ممبر بنایا گیا ہے۔ تمام تقر ریاں متعلقہ افراد کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے لاگو ہوں گی۔ ہر مقرر کی مدت تین سال ہوگی؛ تا ہم ، اگر مقررہ عمر کی حد اس سے پہلے پہنچ جاتی ہے، تو مدت اس دن ختم ہو جائے گی۔ چیئرپرسن کے لیے زیا دہ سے زیادہ عمر کی حد 65 سال اور کمیشن کے اراکین کے لیے 60 سال مقرر کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ہر بچہ بچپن کا مستحق ہے جو محفوظ، باوقار اور مواقع سے بھرپور ہو۔ دہلی سرکار بچوں کے حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ دہلی کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کا مضبوط اور سرگرم ہونا اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *