Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایس آئی آر عمل کے دوران ’بی ایل او ‘ پر نظر رکھی جائے :محمد وسیم صدیقی

بی ایل او پر نظر نہیں رکھنے کی وجہ سے نقصان عام شہریوں کا ہورہا ہے

نئی دہلی ،8جولائی (میرا وطن نیوز )
عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے کار گزارصدر محمد وسیم صدیقی نے دہلی میں جاری ایس آئی آر کو لے کر جاری ایک بیان میں کہا کہ تمام علاقے کے سماجی کارکن اورتمام آر ڈبلیو اے کے ذمہ دارا ن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس آئی آر کرنے والے تمام ’بی ایل او‘ کے کام پرنظر رکھیں کہ وہ اپنا کام ذمہ داری کے ساتھ کر رہے ہیں یا نہیں !
انہوں نے کہا کہ ’بی ایل او‘ کا کام گھر گھر جاکر فارم دستیاب کراکر بھرواکر جمع کرنا ہے یہ ان کی ذمہ دا ری ہے اور’ بی ایل او‘ کے اس کام کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق کرانا علاقے کے سیا سی و سماجی کارکنان اور آر ڈبلیو اے کے ذمہ داران کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطا بق ’بی ایل او‘ کے کام کاج پر نظر رکھیں !’بی ایل او‘ کے اس کام کی ذمہ داری آپ کے علا قے کے عوامی نمائندوں کی نہیں ہے یہ ذمہ ہماری خود کی ہے کہ ’بی ایل او‘ ہمارے گھر آیا یا نہیں اگر نہیں آیا تو کیوں نہیں ؟
وسیم صدیقی نے کہا کہ ایس آئی آر کو لے کر یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ کچھ سیاسی ،و سما جی کارکنان و آر ڈ بلیو اے کے رکن ’بی ایل او‘ کا ساتھ دینے کیلئے جگہ جگہ کیمپ لگا رہے ہیں جس سے عام آدمی کا نقصان ہی نقصان ہو رہا ہے۔سماج میں کام کاج کا برا حال ہے ،سبھی کاروباری نہیںہیں ، ہم میں کچھ ملا زمین بھی ہیں، ’بی ایل او ‘اپنی سہولت کے حساب سے کیمپ لگوا رہا ہے جس سے نقصان عام آدمی کا ہو رہا ہے کسی کو اپنے کاروبار میں جانے کےلئے دیر سے جانا پڑ رہا ہے،اور ملازمین کو چھٹی کرنی پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’بی ایل او‘ اپنی سہولت کے حساب سے کام کر رہا ہے جو کہ غلط ہے، لہٰذا ’بی ایل او‘ کو اس کے کام کرنے کے طریقے کا پابند بنانے کی کوشش کی جائے۔بی ایل او کو کام کرنے کی ہدایت جار ی کی گئی ہیں۔اس لئے ذمہ داران حضرات اپنے حلقے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جار ی کی گئی ہدایت کے مطابق کام کرانے کا پابند بنائیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *