Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کنچن آزاد کی سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے گلدستہ دے کر مبارکباد دی

صحافیوں کی طرف سے انہیںمبارکباد کا سلسلہ جاری

نئی دہلی ،23مئی (میرا وطن نیوز)
دہلی قانون ساز اسمبلی کے جوائنٹ سکریٹری اور اسپیکر کے پریس سکریٹری کنچن آزاد کی سالگرہ اسمبلی کمپلیکس میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔اس موقع پر بطور خاص اسپیکر وجیندر گپتا نے انہیں پھو لو ں کا گلدستہ دے کر اور منھ میٹھا کر مبارکباد دی ۔اس دوران اسمبلی کے اسٹاف کے ساتھ کئی ممبران اسمبلی اور صحافیوں نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر کنچن آزاد نے کہا کہ آج، میری سالگرہ کے موقع پر دہلی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے اپنی دلی خواہشات اور پیار بھرے آشیرواد پیش کیے۔ اپنے دل کی گہرائیوں سے، میں ان کے گرمجوش الفاظ اور نیک خواہشات کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا پیار، رہنمائی اور اعتماد ہمیشہ سے تحریک کا ذریعہ رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کنچن آزاد کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا ،واہٹس ایپ اور موبائل پر مبارکباد دینے کا تانتا لگا رہا ہے ۔مبارکباد پیش کرنے والوں میں روزنامہ میرا وطن اور میٹرو میڈیا ہندی کے چیف ایڈیٹر ارشد فریدی کے علاوہ بڑی تعداد میںصحافی شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *