Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جمعیت علماءہند کا سہ روزہ آٹھواں مرکزی ششماہی مشورہ اختتام پذیر

تیس ہزا رسے زائد کارکنان و نوجوانوں کی تربیت کا منصوبہ پیش ،

آئندہ چھ ماہ میں ڈیرھ ہزار مساجد کو مثالی بنانے کا عزم سالانہ کیلنڈر اور شعبہ رفیق پر زور
موجودہ دور میں ایمان کی حفاظت کےلئے تربیت یافتہ افراد کی سخت ضرورت: مولانا محمودمدنی

پورٹ بلیئر / انڈمان و نکوبار، 15 اپریل(میرا وطن نیوز٬ )
جمعیت علماءہند کا دو روزہ آٹھواں مرکزی ششماہی مشورہ ہوٹل اے آر پرائیڈ، ریزیڈنسی، جنگلی گھاٹ، وجے پورم، ضلع جنوبی انڈمان میں مختلف نشستوں کے ساتھ بدھ کواختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کی صدار ت بالترتیب مفتی شرف الدین قاسمی انڈمان ، مولانا سعید احمد منی پور، مفتی احمد دیولہ گجرات، ڈاکٹر قاضی عبدالماجد آندھرا پردیش اور مولانا رحمت اللہ میر کشمیر نے کی جبکہ ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے سبھی نشستوں کی نظامت کی۔
اجلاس میں تنظیمی استحکام، شعبہ تربیت اور رفیق سازی کو ا?ئندہ چھ ماہ کی ترجیحات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نیز سالانہ کیلنڈر، مثالی مسجد، مثالی اضلاع کے اہداف اور مرکز سے ضلع سطح تک تربیتی پرو گر اموں کے نئے خاکے کی منظوری دی گئی۔ شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت کے تعمیری پرو گراموں کو زمینی سطح پر مزید موئثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔
اپنے کلیدی خطاب میں مولانا محمود اسعد مدنی نے نہایت موئثر انداز میں کہا کہ جمعیت کی اصل قوت اس کے تربیت یافتہ، مخلص، باصلاحیت اور منظم کارکنان ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ محض افراد کو تنظیم سے وابستہ کر دینا کافی نہیں، بلکہ ان کی فکری، عملی اور تنظیمی تربیت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ دور کے پیچیدہ سماجی، فکری اور قومی چیلنجز کا مقابلہ صرف منظم اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
مولانا مدنی نے نوجوان نسل کو درپیش سنگین مسائل کی طرف خصوصی توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ ا?ج نشہ، بین المذاہب شادیوں کے بڑھتے رجحانات، اور عقائد میں شکوک و شبہات ہمارے معاشرے کے بڑے چیلنجز بن چکے ہیں۔ انہوں نے تنظیمی استحکام، باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے کو فروغ دینے کے لیے سالانہ کیلنڈر کے مطابق باقاعدہ اجلاسوں کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقامی یونٹ ہفتہ وار، ضلعی یونٹ ماہانہ، اور صوبائی یونٹ ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ میٹنگ منعقد کریں۔ مولانا مدنی نے مثالی مسجد کے نظام کو وقت کی ایک اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر مسجد کو ہماری تمام سماجی، تربیتی اور تنظیمی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا جائے تو ملت کو اس کے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔ اسی عزم کے تحت مختلف ریاستی یونٹوں نے اگلے چھ ماہ میں مجموعی طور پر 1450 مساجد کو مثالی بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اجلاس میں نائب صدر جمعیت علماءہند مولانا سلمان بجنوری استاذ دارالعلوم دیوبند نے اصلاحِ معا شرہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی اصلاح صرف تقاریر سے ممکن نہیں بلکہ ہر محلہ اور ہر علاقے میں فعال کمیٹیاں قائم کرنا ہوں گی۔ انھوں نے شادی بیاہ میں بےجااخراجات، غیر ضروری رسومات اور سماجی خرابیوں کے خاتمے کے لیے مستقل عوامی مہم چلانے پر زور دیا اور ائمہ مساجد کی تربیت کے لیے مستقل ادارہ قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔
صدر مجلس قائمہ جمعیت علماءہند مولانا رحمت اللہ میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ عالمی اضطراب کے ماحول میں اکابر کی اعتدال، حکمت اور اتحاد کی تعلیمات کو مضبوطی سے اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مدارس، مساجد اور مکاتب کو موئثر انداز میں استعمال کرنے اور نوجوان نسل کو دین و سیرت سے جوڑنے پر زور دیا۔
اجلاس میں مولانا قاری امین پوکرن، حاجی محمد ہارون ، مولانا قاضی عبدالماجد، مولانا مفتی محمد عفان ، مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی، مفتی احمد دیولہ ،مولانا شمس الدین ، مولانا سعید سمیت مختلف ریاستی صدور اور ذمہ داران نے بھی اپنے خیالات اور مشوروں کا اظہار کیا۔ متعدد عنوانات سے پرزنٹیشن مولانا محمد عمر قاسمی ، مولانا محمد عظیم اللہ قاسمی، ڈاکٹر شبیر مشتاق نے پیش کی۔
اس اجلاس مختلف صوبوں کے جو ذمہ داران شریک ہوئے ان میں مولانا سید محمد عفان منصورپوری و مو لانا امین الحق عبداللہ قاسمی ، مولانا محمد عاقل قاسمی وقاری محمد یامین، مولاناعبدالحیی مفتاحی و مفتی جمیل الرحمن قاسمی، مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی و مفتی ظفر احمد قاسمی ، مولانا علی حسن مظاہری و مولانا محمد یحیی کر یمی و مولانا عبداللہ خالد قاسمی ، مولانا محمد قاسم نوری و مولانا آفتاب عالم قاسمی ، مولانا حبیب اللہ قاسمی و مولانا عبدالواحد کھتری اور مولانا الیاس قاسمی ،حاجی محمدہارون ، مفتی احمد دیولہ وپروفیسر نثار احمد انصاری اور محمد اسلم قریشی ، مولانا مفتی جاوید اقبال و مولانا محمد ناظم قاسمی اور مولانا شمس تبریز قاسمی ، مولانا محمد اکرم تقی قاسمی ، مفتی افتخار احمد قاسمی ، مولانا مفتی شمس الدین ، حافظ سید عاصم عبداللہ ، مولانا محمد ابراہیم ، مو لانا منصور کاشفی ، ڈاکٹر قاضی عبدالماجد ، مولاناسمیع احمد مظاہری و مولانا عمر فاروق ، مفتی شرف الدین قاسمی ،مولانا فضل الکریم قاسمی ومولانا عبدالقادر قاسمی، مولانا سعید احمد و مفتی شفیع اللہ قاسمی، مفتی عبدالمومن قاسمی ، ماسٹر قمرالزماں،مولانا نیاز احمد فاروقی ، مولانا نجیب اللہ قاسمی ، ڈاکٹر شبیر مشتاق ، اویس سلطان ،مولانا مفتی ذاکر حسین قامی و عادل نصیر بھی شریک ہوئے۔
آخر میں مولانا محمود اسعد مدنی نے انڈمان و نکوبار یونٹ، منتظمین اور تمام شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ مشاورتی اجلاس ملت کے لیے خیر و برکت اور مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنے، جبکہ مفتی شرف الد ین قاسمی، صدر جمعیت علماءانڈمان و نکوبار، نے تمام مہمانوں، اپنے رفقاءاور ہوٹل انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *