Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

فلسطین کی حمایت میں استنبول اور تہران سمیت کئی ممالک میں ریلیاں

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین اور مزاحمتی تحریک حماس کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

غزہ: دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز حماس کے اسرائیل پر منظم اور کامیاب حملے کے بعد فلسطینیوں نے مختلف علاقوں میں جشن منایا، غزہ میں اسرائیل کے تباہ شدہ ٹینک اور موبائل پر کھڑے ہوکر نوجوانوں نے نعرے لگائے۔اس کے علاوہ ایران میں بھی حماس کے حملوں پر جشن کا سماں ہے، تہران میں فلسطین اسکوائر پر آتش بازی کی گئی جبکہ ترکیہ کے شہر استنبول میں بھی اظہار یکجہتی کی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین اور مزاحمتی تحریک حماس کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔حماس کے حملوں میں کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 600 سے متجاوز ہوگئی ہے۔ صنعا میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں ہزاروں افراد نکل آئے اور اسرائیل پر ہونے والے حملوں پر جشن منایا۔یمن کے علاوہ عراق اور اردن سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں حماس کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر زمین، فضا اور سمندر سے حملے کیے تھے اور اب بھی مختلف علاقوں میں اسرائیلی فورسز سے جنگ جاری ہے۔ حماس کے حملوں میں اسرائیلوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیاجبکہ مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسرائیل پر حماس کے حملہ کا مختلف مسلم ممالک میں جشن منایا جارہا ہے جبکہ ہندوستان اور امریکہ میں اسرائیل کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ دوسرے دن بھی غزہ میں حالات انتہائی کشیدہ رہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *